top of page
  • Writer's picture24newspk

ہم نے اچھا نہیں کھیلا، ہم قسمت سے جیت گئے لیکن۔۔ جیتنے کے بعد بھی رضوان ٹیم کی پرفامنس سے غیر مطمئن


لاہور(24 نیوز پی کے) پاکستان سپر لیگ سیزن سیون کے میچز لاہور میں کھیلے جا رہے ہیں۔ ملتان سلطان نے کراچی کنگز کو سنسنی خیز مقابلے کے بعد آخری اوور میں 7 وکٹوں سے شکست دے دی، کراچی کنگز نے ملتان سلطان کو جیتنے کے لئے 175 رنز کا حدف دیا تھا۔


میچ کے بعد بات کرتے ہوئے ملتان سلطان کے کپتان محمد رضوان نے کہا کہ اگر میں ایمانداری سے بتاؤں تو ہم نے اچھا نہیں کھیلا۔انہوں نے کہا کہ میچ تو ہم قسمت سے جیت گئے اور جیت کریڈٹ رائلی روسو اور خوشدل شاہ کو دون گا جس طرح انہوں نے میچ فنش کیا۔خوشدل شاہ نے 9 گیندوں پر 21 جس میں دو چھکے اور ایک چوکا شامل تھا جبکہ رائلی روسو نے 5 گیندوں پر 14 رنز بنائے انہوں ایک چھکا اور ایک چوکا لگایا،رائلی روسو نے چھکا لگا کر میچ جیتا۔ محمد رضوان کو میچ کے بہترین کھلاڑی کا ایوارڈ دیا گیا۔



15 views0 comments
bottom of page