• 24newspk

ہم نے ایک ہی پلان بنایا تھا کہ آخری گیند تک لڑنا ہے، لاہور کی تاریخی فتح پر کپتان شاہین شاہ کا بیان


ویب ڈیسک (24 نیوز پی کے) پاکستان سپر لیگ سیزن سیون میں کانٹے دار مقابلوں کا سلسلہ جاری ہے اور دنیا کی واحد لیگ ہے جہاں آخری گیند تک دونوں ٹیمیں ہار نہیں مانتی ایسا کئی بار بار پی ایس ایل کی تاریخ میں دیکھا ہے اور رواں سال بھی ایسا کچھ دیکھنے کو ملا ہے۔کل دوسرے ایلیمنیٹر میں شاندار مقابلہ ہوا جہاں اسلام آباد یونائٹیڈ اور لاہور قلندرز نے آخری گیند پر جان لڑا دی اور دیکھنے والے یہ فیصلہ پہلے نہیں کر سکتے تھے کہ کون سی ٹیم میچ جیتے گی لیکن کوئی ایک ٹیم میچ جیتتی ہے اور ایک کو شکست کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔لاہور قلندرز کے حصے میں فتح آئی او ر اسلام آباد یونائیٹڈ کے حصے میں شکست آئی ۔لاہور قلندرز نے آخری اوور میں 6 رنز سے شکست دے کر دوسری دفعہ فائنل کھیلنے کا اعزاز اپنے نام کیا۔

میچ کے بعد لاہورقلندرز کے کپتان شاہین شاہ آفریدی نے بات کرتے ہوئے کہا کہ ہم نے آخری گیند تک لڑنے کا فیصلہ کیا تھا اور ڈیوڈ ویزے نے ہماری جیت میں اہم کردار ادا کیا۔شاہین شاہ آفریدی نے کہا کہ میں نے حارث رؤف کو خود ایسی جگہ کھڑا کیا جہاں ان کے پاس کیچ آئے اور انہوں نے دو بہترین کیچ پکڑے۔میچ میں اہم موڑ پر نو بال کرانے کے حوالے سے شاہین آفریدی نے بتا یا کہ میچ کے اس لمحے میں ٹیم کے لیے وکٹ لینا چاہتا تھا لیکن نو بال ہوئی، آئندہ بہتری لاوں گا ۔

ڈیوڈ ویزے کو آخری اوور میں 27 رنز بنانے اور بولنگ میں بہترین بولنگ کرنے پر میچ کے بہترین کھلاڑی کا ایوارڈ دیا گیا۔ لاہور قلندرز اور ملتان سلطانز کے درمیان پی ایس ایل سیون کا فائنل اتوار کو کھیلا جائے گا۔

48 views0 comments