top of page
  • Writer's picture24newspk

“ہم نے دو ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ اسی طرح جیتے” ڈیرین سیمی نے پاکستان کے کپتان بابر اعظم کو مشورہ دے دیا


24 نیوز پی کے: ویسٹ انڈیز کے سابق کپتان ڈیرن سیمی کا کہنا ہے کہ ٹی ٹوئنٹی میں بہادری کا مظاہرہ کرنا ہوتا ہے، پاکستان کرکٹ کا فین ہوں، پاکستان جس طرح دو میچز قریب آکر ہارا اس سے مایوسی ہوئی۔ انہوں نے کہا کہ آخری گیند پر دو میچز ہارنا بہت مشکل ہوتا ہے جب آپ اس پوزیشن میں تھے جہاں سے آپ کو جیتنا چاہیے تھا لیکن یہی ٹی ٹوئنٹی کرکٹ کی خوبصورتی ہے۔

انہوں نے بابر اعظم کو مشورہ دیتے ہوئے کہا کہ ٹی ٹوئنٹی میں وقت نہیں ملتا کہ آپ ڈر جائیں اس لئے آپ کو بہادر ہونا پڑے گا اسی طرح ہم نے دو ورلڈ کپ جیتے ہمارے لڑکوں نے ہمیشہ پلان پر یقین رکھا اور بہادری دکھائی تو ہم نے 10 سالوں تک ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں راج کیا ان میچز میں پاکستان نے ہارے اس میں وہ تھوڑے ڈرپوک نظر آئے جس سے زمبابوے کو بھی میچ میں واپسی کرنے کا موقع ملا۔

ویسٹ انڈیز کے سابق کپتان ڈیرن سیمی نے کہا کہ شاہین آفریدی مکمل فٹ نظر نہیں آئے، پاکستان جس پوزیشن پر تھا وہاں سے دونوں میچز جیتنا چاہیے تھے۔ ڈیرن سیمی نے کہا کہ ویرات کوہلی بھی کافی عرصہ اسکور نہیں کر سکے تھے، کوہلی نے اس ورلڈ کپ میں اپنی کلاس دکھائی، اُمید ہے بابر جلد کم بیک کرے گا۔ سابق کپتان ویسٹ انڈیز نے کہا کہ پی ایس ایل کیلئے ایک بار پھر پاکستان آرہا ہوں، پاکستانی فینز سے کہوں گا کہ پی ایس ایل کیلئے میدانوں کا رخ کریں۔

7 views0 comments
bottom of page