24newspk
ہم نے عورت کی حیا پر اس قدر زور دیا کہ احساس تک نہ ہوا کہ مردبھی ،موٹروے واقعے پر محمد یوسف کا بیان

لاہور (ویب ڈیسک) کچھ روز پہلے پنجاب میں گجرہ موٹروے پر ایک افسوس ناک واقعہ پیش آیا ایک عورت کے ساتھ ان کے بچوں کے سامنے زیادتی کی گئی جس کے بارے سن کر بھی دل کانپ جاتا ہے
اس خاتون پر کیا گزری ہوگی اور ابھی تک وہ مجرم پکڑے نہیں گئے۔موٹروے پاکستان میں محفوظ راستہ مانا جاتا ہے کیوں کہ موٹرے پولیس جلد موقعے پر پہنچ پر مسافروں کی مدد کے لئے آجاتی ہے
لیکن اس واقعے کے وقت وہ کیوں نہیں پہنچی کیا وجوہات تھی اس پر انکوئری ہو رہی ہے۔
اس واقع کا سن کر ہر پاکستانی کا دل دکھ رہا ہے کہ آئے دن کوئی نہ کوئی واقعہ ہو رہا ہے کبھی ننھی سی پریوں کے ساتھ زیادتی تو کبھی نوجوان لڑکیوں کے ساتھ تو کبھی چھوٹے بچوں کے ساتھ یہ واقعات
کی خبریں سننے کو ملتی ہیں ۔ قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اور لیجنڈ بلے باز محمد یوسف نے خاتون کے ساتھ ہونے والے واقع کی بھرپور الفاظ میں مذمت کی ۔انہوں نے سماجی رابطوں کی ویب
سائیٹ ٹوئٰٹر پر ٹوئیٹ کرتے لکھا کہ'' ہم نے عورت کی حیا پر اس قدر زور دیا کہ احساس تک نہ ہوا کہ مرد بھی بے حیا ہوچکے ہیں نظر تو شیطانوں کے تیروں میں ایک تیر ہے جس چیز پر پڑتا ہے اسکا
عکس لے لیتا ہے،اس لیے ہمیں نظریں جھکا کر چلنے کا حکم ہے،موٹروے پر خاتون کے ساتھ جو ہوا اس پر دل خون کے آنسو رو رہا ہے ،اللہ پاک ہمیں ہدایت دے۔''