• 24News pk

ہیلی کاپٹر شاٹ مجھے بھی سیکھائیں ،سارہ ٹیلر نے لاہور قلندر کے راشد خان سے فرمائش کردی لیکن جواب کیا


لندن(24 نیوز پی کے) پاکستان سپر لیگ سیزن سکس جاری ہے، پی ایس ایل کی فرنچائز لاہور قلندرز کے غیر ملکی کھلاڑی راشد خان جنہوں نے پی ایس یل 6 میں پشاور زلمی کے خلاف 27 رنز بنائے ان کی اننگز میں تین چوکے اور ایک ہیلی کاپٹر شاٹ کا چھکا شامل تھا۔


راشد خان کے ہیلی کاپٹر شاٹ کے دیوانے پوری دنیا میں ہیں ۔انگلش خاتون کرکٹر سارہ ٹیلر بھی راشد خان کے ہیلی کاپٹر شاٹ کی مداح ہو گئیں ۔راشد خان کی پشاور زلمی کے خلاف ہیلی کاپٹر شاٹ کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی ۔انگلش کرکٹر سارہ ٹیلر نے ویڈیو پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا مجھے بھی ہیلی کاپٹر شاٹ کھیلنا سیکھائیں جس کے جواب راشد خان نے کہا جی ضرور ۔

آپ کو بتاتے چلیں کہ لاہور قلندرز نے پی ایس ایل 6 میں اب تک دو میچ کھیلے اور دونوں میں کامیابی حاصل کر کے پوائنٹس ٹیبل پر ٹاپ پر ہے۔پی ایس ایل میں ہر ٹیم نے 10 میچ کھیلنے ہیں اس کے بعد پلے آف کھیلے جائیں گے۔

22 views0 comments

Subscribe to 24Newspk

Its all about urdu news

  • Twitter
  • Facebook
  • Linkedin

© 2021 by 24newspk.com all rights reserved