top of page
  • Writer's picture24newspk

ہیڈ کوچ مصباح الحق اور بولنگ کوچ وقار یونس کے مستقبل کے بارے میں پاکستان کرکٹ بورڈ نے بڑا فیصلہ


لاہور (کرکٹ نیوز پی کے )پاکستان کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ مصباح الحق اور باؤلنگ کوچ وقار یونس دورہ نیوزی لینڈ کے بعد شدید تنقید کا نشانہ بنیں اور سوشل میڈیا پر صارفین پر ان دونوں کو عہدے سے ہٹانے کا مطالبہ بھی کیا۔پاکستان کرکٹ بورڈ نے ہیڈ کوچ مصباح الحق اور بولنگ کوچ وقار یونس کو ایک اور موقع دینے کا فیصلہ کیا ہے۔


نجی ٹی وی سماءنیوز کے مطابق پاکستان کی ہوم سیریز میں جنوبی افریقہ کے خلاف اچھی کارکردگی دکھانے کے بعد یہ فیصلہ کیا ہے کہ قومی ٹیم کے ہیڈ کوچ مصباح الحق اور باؤلنگ کوچ وقار یونس کو ایک اور موقع دیا جائے۔جنوبی افریقہ کے خلاف سیریز سے پہلے ایسے محسوس ہو رہا تھا کہ ان دونوں کھلاڑیوں کو ان کے عہدے سے فارغ کیا جائے گا اور غیر ملکی کوچز کو تعینات کیا جائے گا۔


جنوبی افریقہ کے خلاف ہوم سیریز میں جیت اور کھلاڑیوں کی عمدہ کارکردگی نے ہیڈ کوچ مصباح اور بولنگ کوچ وقار یونس کو نئی لائف لائن دیدی ہے جبکہ 2021 میں نان سٹاپ کرکٹ مصروفیات کے باعث کسی تبدیلی کا امکان نہیں ہے ۔ آپ کو بتاتے چلیں کہ پاکستان نے جنوبی افریقہ کے دو ٹیسٹ میچوں کی سیریز 0-2 سے جیت کر سیریز کلین سوئیپ کی۔اس کے بعد ٹی 20 سیریز میں تین میچ کھیلے گئے پاکستان نے تین میچوں کی سیریز 1-2 سے جیت لی۔


35 views0 comments
bottom of page