• 24News pk

یوم بحریہ 2020ء کے موقع پر پاک بحریہ کے سربراہ ایڈمرل ظفر محمود عباسی کا پیغام


اسلام آباد ۔ 8 ستمبر (اے پی پی) امیر البحرایڈمرل ظفر محمود عباسی نے کہا ہے کہ پاک بحریہ کے جہازوں نے ہندوستانی بندرگاہ دوارکا پر حملہ کرکے ہندوستانی ریڈار اسٹیشن تباہ کرنے کے ساتھ ساتھ دشمن کا غرور بھی خاک میں ملا دیا، پاک بحریہ کی واحد آبدوز غازی نے جنگ کے دوران پوری بھارتی نیوی کو بھارتی بندرگاہوں میں مقید رکھا۔یوم بحریہ 2020ء کے موقع پر پاک بحریہ کے سربراہ ایڈمرل ظفر محمود عباسی نے اپنے پیغام میں کہا کہ8 ستمبر کا دن پاک بحریہ کے شہدا اور غازیوں کی قربانیوں اور جذبے کو سراہنے کا دن ہے، یہ دن ہمیں اپنے اسلاف کے کارناموں اور کامیابیوں کی یاد دلاتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ آپریشن دوارکا ہماری قومی تاریخ کی عظیم فتح ہے۔ایڈمرل ظفر محمود عباسی نے کہا کہ آج پاکستان نیوی خطے میں ایک مضبوط بحری قوت کے طور پر پہچانی جاتی ہے۔ پاک بحریہ عالمی بحری افواج کے ساتھ مل کر اور ریجنل میری ٹائم سکیورٹی پٹرول کے ذریعے عالمی پانیوں میں امن و استحکام کو یقینی بنا رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاک چین اقتصادی راہداری منصوبے کے تناظر میں پاکستان نیوی اپنی بڑھتی ہوئی ذمہ داریوں میں اہم کردار نبھانے کیل?ے تیار ہے۔ انہوں نے کہاکہ سمندری سرحدوں کے دفاع کے ساتھ ساتھ پاکستان نیوی میری ٹائم سیکٹر اور بلیواکانومی کے فوائد ملک و قوم تک پہنچانے کے لئے بھی پرعزم ہے۔پاکستان نیوی سمندری تحقیق میں تعاون کے علاوہ سمندر میں ہائیڈروکاربن وسائل کی تلاش کیلئے مدد فراہم کر رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ آج کے دن پاک بحریہ کے آفیسرز اور جوان اپنے کشمیری بھائیوں کے ساتھ مکمل یکجہتی کا اظہار کرتے ہیں۔ پاک بحریہ کے تمام آفیسرز اور جوان اس عزم کا اعادہ کرتے ہیں کیخون کے آخری قطرے تک اپنے مادر وطن کا دفاع کریں گے۔



10 views

Drop Me a Line, Let Me Know What You Think

© 2020 by 24newspk.com all rights reserved