• 24Newspk

یوم پاکستان کے موقع پر اسپیکر و ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی کا پیغام



اسلامآباد:(23 مارچ 2020 -24 نیوز پی کے)ملک کی تعمیر و ترقی اور خوشحالی کے لیے سب کو یکجا ہو کر کام کرنے کی ضرورت ہے، سپیکر قومی اسمبلی

یوم پاکستان کورونا وائرس کے خلاف جدو جہد کے طور پر منایا جا رہا ہے۔اس وقت ملک کو عالمی وبا نے اپنی لپیٹ میں لے رکھا ہے، عالمی وباء سے نمٹنے کے لیے ہمیں 23 مارچ 1940 والے جذبے کی ضرورت ہے۔23 مارچ 2020 کو ہم کرونا وائرس کے خلاف جنگ کے طور پر منا رہے ہیں۔


ملک ایک مشکل دور سے گزر رہا ہے جس کا مقابلہ اتحاد اور یکجہتی سے کیا جا سکتا ہے، 23 مارچ کا دن ہمیں اس قرارداد کی یاد دلاتا ہے جس میں برصغیر کے مسلمانوں نے ایک علیحدہ اسلامی فلاحی ریاست کی بنیاد رکھی تھی۔تحریک پاکستان میں حصہ لینے والے مسلمانوں کی قربانیوں کو ہمیشہ یاد رکھا جائےگا۔


یوم پاکستان ایک نئے تجدید عہد کا دن جس کے تحت اس عالمی وباء کے خلاف جدوجہد کر سکتے ہیں،پاکستان کی تمام سیاسی قیادت کو سیاسی اختلافات کو بھلا کر قومی یکجہتی کی ضرورت ہے۔ اس وقت پوری قوم کو کورونا وائرس جیسی عالمی وبا کا سامنا ہے۔ملک کی تمام سیاسی جماعتیں کو مشترکہ حکمت عملی اپنانے کی ضرورت ہے۔


پاکستانی قوم نے ہمیشہ ہر مشکل کا ڈٹ کر مقابلہ کیا ہے اور وطن عزیز کے لیے کسی بھی قربانی سے دریغ نہیں کیا۔

مسلح افواج اور قانون نافذ کرنے والے اداروں نے ملکی بقاء کی خاطر لازوال قربانیاں دی ہیں، اسپیکر قومی اسمبلی

ملک پر جب بھی کوئی مشکل وقت آیا ہے تو ہمارے دفاعی ادارے ملکی سیاسی قیادت کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑے رہے ہیں،

پاک فضائیہ کے ہوا باز ونگ کمانڈر نعمان اکرم کو خراج عقیقد پیش کرتا ہوں۔


نعمان اکرم نے ریہرسل کے دوران جہاز کو پیش آنے والے حادثے کے نتیجے میں شہری آبادی کو بچا کر عظم کارنامہ سرانجام دیا۔جام شہادت نوش پانے والے ونگ کمانڈر نعمان اکرم کی قربانی کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔ گزشتہ 7 ماہ سے مقبوضہ کشمیر میں جاری لاک ڈاؤن کی وجہ سے کشمیری عوام کی حالت زار عالمی برادری کی توجہ طلب ہے۔ بھارتی افواج کے ہاتھوں پابند سلاسل کشمیری عوام انتہائی کسمپرسی کی زندگی بسر کرنے پر مجبور ہیں۔مقبوضہ کشمیر میں جاری لاک ڈاؤن کی وجہ سے پوری وادی کے عوام تمام ضروریات زندگی کی بنیادی سہولیات سے محروم ہیں، اسد قیصر


مقبوضہ وادی میں کرونا وائرس میں مبتلا افراد کو علاج معالجے کی سہولت نہیں مل رہی۔عالمی وبا میں مبتلاء کشمیری عوام کو علاج کروانے کے حق سے محروم رکھنا انسانی اصولوں کے منافی ہے۔ 23 مارچ 1940 کو تحریک آزادی پاکستان کے لیے پیش کی گئی قراداد پاکستان میں کشمیر بھی شامل تھا۔ 23 مارچ کو پیش کی جانے والی قرادار کے مطابق کشمیر کو پاکستان کا حصہ سمجھا جاتا ہے۔ کشمیری عوام کو ان کے بنیادی حق آزادی سے محروم رکھنا عالمی قوانین کی شدید خلاف ورزی ہے۔


کشمیری عوام کو اقوام متحدہ کی سلامی کونسل کی قراردادوں کے مطابق آزادی دلانا عالمی برادری کی ذمہ داری ہے۔

23 مارچ کا دن ہمیں اس جدوجہد کی یاد دلاتا ہے جس کے تحت آج ہم ایک آزاد فضا میں سانس لے رہے ہیں، قاسم خان سوری


کرونا وائرس کو اتحاد اور قومی یکجہتی کے ذریعے سے شکست دی جا سکتی ہے، ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی

کرونا وائرس ایک عالمی وبا ہے اس سے نمٹنے کے لیے تمام سیاسی قیادت سمیت عوام کو یکجا ہونے کی ضرورت ہے۔

اس وبا نے پوری دنیا کی معیشت کو جھنجوڑ کر رکھ دیا ہے۔ترقی پزیر ملک مکمل لاک ڈاؤن کرنے کا متحمل نہیں ہو سکتا،

وزیر اعظم عمران خان ہمیشہ مشکل وقت میں قوم کے اعتماد پر پورا اترے ہیں۔ہم اللہ تعالی کی مدد سے قومی جذبے کے ساتھ اس عالمی وبا کو شکست دینے میں کامیاب ہونگے۔

Subscribe to 24Newspk 

Contact us
  • Twitter
  • Facebook
  • Linkedin

© 2020 by 24newspk.com all rights reserved