top of page
  • Writer's picture24newspk

یونس خان اور یاسر شاہ کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل

Updated: Aug 18, 2020

لاہور (کرکٹ نیوز پی کے ) قومی ککٹ ٹیم کے بیٹنگ کوچ اور سابق کپتان یونس خان اور اسپنر یاسر شاہ کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی۔


پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان دوسرا ٹیسٹ میچ ساؤتھمپٹن میں کھیلا جا رہا ہے جہاں دو دن سے بارش ہو رہی ہے جس کی وجہ سے تیسرے دن کا کھیل متاثر ہوا۔پاکستان نے 9 کھلاڑیوں کے نقصان پر 223 رنز بنائے ہیں۔


پاکستان ٹیم کے بیٹنگ کوچ یونس خان اور ٹیم کے اسپنر باؤلر کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی جس میں یونس خان یاسرشاہ کے خوشگوار موڈ میں بیٹھے ہیں اور ان کے بالوں کو سنوار رہے ہیں ۔


سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئیٹر پر نجیب الحسنین نامی صارف نے یہ ویڈیو شیئر کی جس کو مداحوں نے بہت پسندد کیا اور مختلف تبصرے کیے جا رہے ہیں

یونس خان ایک خاموش طبیعت کے انسان ہیں اور ماضی میں ہم نے دیکھا ہے کہ وہ الگ تھلگ رہتے تھے،لیکن اب جب سے وہ قومی ٹیم میں بیٹنگ کوچ کی حیثیت سے آئے ہیں تو ان کا رویہ تبدیل ہو گیا ہے اور وہ ایک دوستوں جیسا ماحول پیدا کرنے چاہتے ہیں۔

یونس خان نے کہا کہ ٹیم کے ساتھ کام کرنے کا مزہ آرہا ہے ،ٹیم میں میں کچھ کھلاڑی تو میرے بیٹے اویس جیسے ہیں ۔آپ کو بتاتے چلیں کے پاکستان پہلی اننگز میں 9 کھلاڑیوں کے نقصان پر 223 رنز بنا ئے ہیں ،پاکستان کی طرف سے عابد علی 60 ،بابر اعظم 47 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئے ان کے بعد محمد رضوان وکٹ کیپر بیٹسمین انہوں نے زمہ داری کا ثبوت دیتے ہوئے 60 رنز کی اننگز کھیلی اور ابھی ناٹ آؤٹ ہیں۔


73 views0 comments
bottom of page