top of page
  • Writer's picture24newspk

یونس خان لیجنڈری بلے باز،پاکستان کے کامیاب کپتان اور ٹیسٹ میں سب سے زیادہ رنز بنانے والے کھلاڑی

Updated: Jul 27


یونس خان 29 نومبر 1977 کو مردان خیبر پختونخواہ میں پیدا ہوئے،یونس خان قومی ٹیم میں بلے باز کی حیثیت سے شامل رہے وہ دائیں ہاتھ سے بلے بازی کرتے تھے ،یونس خان ایک بہترین بلے باز کے ساتھ ساتھ وہ ایک اچھے فیلڈر بھی تھے اور اکثر سلپ میں فیلڈنگ کرتے تھے۔یونس خان پاکستان کے پہلے بلے باز ہیں جنہوں نے ٹیسٹ کرکٹ میں 10 ہزار رنز مکمل کیے۔پاکستان نے یونس خان کی قیادت میں 2009 کا ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ بھی جیتا تھا۔یونس خان نے پاکستان کے لئے 17 سال انٹرنیشنل کرکٹ کھیلی،اب آپ کو بتاتے ہین یونس خان کے کیریئر کے بارے میں۔


فرسٹ کلاس کرکٹ


یونس خان نے فرسٹ کلاس کیریئر کا آغاز 1998 میں کیا اور آخری فرسٹ کلاس میچ 2018 میں کھیلا۔انہوں نے اہنے فرسٹ کلاس کیریئر میں مختلف ٹیموں کی نمائندگی کی ۔انہوں نے 229 فرسٹ کلاس میچ کھیلے اور 385 اننگز میں 17116 رنز اسکور کیے جس میں 56 سنچریاں اور 64 نصف سنچریاں شامل ہیں ان کا ایک اننگز میں سب سے زیادہ اسکور 313 رنز ہے۔


ٹیسٹ کرکٹ کیریئر


یونس خان نے پہلا ٹیسٹ میچ 26 فبروری 2000 کو سری لنکا کے خلاف راولپنڈی میں کھیلا انہوں نے پہلے ٹیسٹ میں پہلی اننگز میں 12 اور دوسری اننگز میں 107 رنز بنائے اس طرح انہوں نے پہلے ٹیسٹ میچ میں سنچری اسکور کی۔یونس خان نے ٹیسٹ کیریئر میں 118 ٹیسٹ میچ کھیلے انہوں نے 213 اننگز میں 52 کی اوسط سے 10099 رنز اسکور کیے یونس خان نے اپنے کیریئر میں 34 سنچریاں اور 33 نصف سنچریاں اسکور کیں۔ یونس خان نے ٹیسٹ کیریئر میں 5 ڈبل سنچریاں اور اور ایک ٹرپل سنچری بھی اسکور کی۔یونس خان نے سب سے زیادہ سنچریاں سری لنکا کے خلاف 8 سنچریاں اسکور کی ان کے علاوہ بھارت کے خلاف 5 ،آسٹریلیا اور انگلینڈ کے خلاف 4،4 سنچریاں اسکور کیں ۔2009 میں سری لنکا کے خلاف اپنے کیریئر کی بہترین اننگز 313 رنز اسکور کیے ان کی اننگز میں 4 چھکے اور 27 چوکے شامل تھے۔یونس خان نے اپنے کیریئر کا آخری ٹیسٹ میچ 2017 مئی میں ویسٹ انڈیز کے خلاف کھیال تھا انہوں نے اس میچ میں 18 اور 35 رنز بنائے تھے۔


پاکستان کرکٹ ٹیم کے لیجنڈ انضمام الحق




ون ڈے انٹرنیشنل کیریئر


یونس خان نے ون ڈے انٹرنیشنل کا آغاز 13 فبروری 2000 کراچی میں سری لنکا کے خلاف کیا تھا اس میچ میں 46 رنز بنا کر رن آؤٹ ہو گئے تھے۔یونس خان نے اپنے کیریئر میں 265 ون ڈے میچ کھیلے اور 255 اننگز کھیل کر 7249رنز بنائے ان کی اوسط 31.24 تھی۔انہوں نے ون ڈے انٹرنیشنل کیریئر میں 7 سنچریاں اور 48 نصف سنچریاں اسکور کیں۔ان کا کیرئر کا بہترین اسکور 144 رنز ہے جو انہوں نے 2004 میں ہانگ کانگ کے خلاف بنایا تھا۔یونس خان نے بھارت کے خلاف 3 انگلینڈ ویسٹ انڈیز،ہانگ کانگ اور نیوزی لینڈ کے خلاف ایک ایک سنچری اسکور کی۔یونس خان نے آخری ایک روزہ میچ انگلینڈ کے خلاف 2015 میں کھیلا تھا۔




ٹی ٹونٹی انٹرنیشنل کیریئر


یونس خان نے ٹی ٹونٹی انٹرنیشنل کیریئر کا آغاز 2006 میں انگلینڈ کے خلاف کیا وہ پاکستان کا پہلا ٹی 20 انٹرنیشنل میچ تھا اس میچ میں وہ صفر پر آؤٹ ہو گئے تھے۔ یونس خان کی قیادت میں پاکستان نے 2009 کا ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ جیتا۔یونس خان نے اپنے کیریئر میں 25 ٹی 20 میچ کھیلے اور 442 رنز اسکور کیے۔انہوں نے کیریئر میں 2 نصف سنچریاں اسکور بھی کیں۔سب سے زیادہ اسکور 51 رنز بنائے۔


یونس خان کو ورلڈ ٹی 20 جیتنے پر ان کو 23 مارچ 2010 میں صدارتی ایوارڈ حسن کارکردگی سے نوازا گیااور ان کے علاوہ 23 مارچ 2018 کو دوسرے صدارتی ایوراڈ ستارہ امتیاز سے نوازا گیا۔


سعید انور لیجنڈری کرکٹر


1,074 views0 comments
bottom of page