• 24newspk

“یوں ہی چمکتے رہو” بابر اعظم کے ٹوئٹ پر ویرات کوہلی کا شاندار جواب آگیا


ویب ڈیسک (24نیوز پی کے) پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم کا بھارتی بلے باز ویرات کوہلی کے نام حوصلہ افزائی والے پیغام کا بھارتی بلے باز ویرات کوہلی نے جواب دے دیا۔


گزشتہ روز قومی ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئیٹر پر اپنی اور ویرات کوہلی کی تصویر شیئر کی اور لکھا کہ "یہ بھی گز ر جائے گا مضبوط رہیں" ۔اس ٹوئٹ کو شائقین کرکٹ نے بہت سراہا۔بابر اعظم نے آج سری لنکا میں میچ شروع ہونے سے پہلے میڈیا سے بات کی جہاں ان سے ٹوئٹ کے بارے میں سوال کیا گیا تو انہوں نے کہا کہ میں نے سوچ سمجھ کر پیغام بھیجا ہے ۔ویرات کوہلی ایک بڑے کھلاڑی ہیں یہ وقت کھلاڑیوں پر آتا ہے اور بحیثیت کھلاڑی سمجھ سکتا ہوں کہ ایسے وقت سے کیسے گزرا جاتا ہے اور نکلا جاتا ہے

اب بابراعظم کی ٹوئٹ پر بھارتی بلے بازویرات کوہلی کا جواب آیا ہے۔ ویرات کوہلی نے بابر کی ٹوئٹ پر جواب دیتے ہوئے لکھا کہ ’شکریہ، چمکتے رہیں اور بلندی حاصل کرتے رہیں، آپ کیلئے میری نیک تمنائیں ہیں۔


آپ کو بتاتے چلیں کہ ویرات کوہلی آؤٹ آف فارم ہیں،انہوں نے 71 اننگز میں کوئی انٹرنیشنل سنچری اسکور نہیں کی۔2019 سے لے کر اب تک کوئی بڑی اننگز نہیں وہ آئی پی ایل میں بھی اچھی پرفارمنس نہیں دکھا سکے تھے۔انگلینڈ میں بھی وہ ناکام رہے جس کی وجہ سے ان کو آرام دیا گیا ہے اور ویسٹ انڈیز کے خلاف سیریز میں ان کا نام نہیں ہے۔



Web Desk (24NewsPK) Indian batsman Virat Kohli responded to Pakistan cricket team captain Babar Azam's encouraging message to Indian batsman Virat Kohli.


Yesterday, national team captain Babar Azam shared a picture of himself and Virat Kohli on the social networking website Twitter and wrote that "This too shall pass, stay strong". This tweet was highly appreciated by the cricket fans. Babar Azam Speaking to the media before the start of the match in Sri Lanka today, where he was asked about the tweet, he said that I have sent a thoughtful message. Virat Kohli is a great player, this time comes to players and As a player, I can understand how to go through such times and get out



Now Indian batsman Virat Kohli has responded to Babar Azam's tweet. Virat Kohli replied to Babar's tweet and wrote, 'Thank you, keep shining and keep reaching heights, I wish you all the best.



Let us tell you that Virat Kohli is out of form, he has not scored any international century in 71 innings. No big innings since 2019. He has not been able to perform well in IPL. Even in England. He failed which has resulted in him being rested and not named for the series against West Indies.

328 views0 comments