top of page
  • Writer's picture24newspk

یہ بابر اعظم کی غلطی ہے،امام الحق نے بابر اعظم کو غلطی کا ذمہ دار ٹھہرایا


ویب ڈیسک (24 نیوز پی کے)پاکستان کرکٹ ٹیم کے اوپنر بلے باز امام الحق کو ویسٹ انڈیز کے ساتھ ون ڈے سیریز میں مسلسل 3 نصف سنچریاں بنانے پر پلیئر آف دی سیریز قرار دے دیا گیا۔تفصیلات کے مطابق ویسٹ انڈیز کے خلاف تین ون ڈے میچوں میں بلے باز امام الحق نے 199 رنز اسکور کر کے پلیئر آف دی سیریز کا اعزاز حاصل کر لیا۔


امام الحق نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ میں نے اپنا گیم تبدیل نہیں کیا، خوب محنت کر رہا تھا جس کا صلہ ملا ہے۔پلیئر آف دی سیریز کا رن آؤٹ کس کی غلطی تھی، امام الحق نے اس بارے میں بھی بتا دیا، انھوں نے کہا کہ رن آؤٹ کھیل کا حصہ ہے، میرے رن آؤٹ میں بابر کی غلطی تھی۔انھوں نے مزید کہا کہ بابر اعظم کے ساتھ میری 11 سال سے دوستی ہے، اور ہم دونوں ایک دوسرے کا گیم اچھی طرح جانتے ہیں۔



واضح رہے کہ پاکستان نے ویسٹ انڈیز کے خلاف ون ڈے سیریز میں کلین سوئپ کر لیا ہے، گزشتہ روز تیسرا ون ڈے میچ پاکستان نے ملتان میں 53 رنز سے جیتا، ویسٹ انڈین ٹیم 270 رنز کے تعاقب میں 216 رنز تک محدود رہی، عقیل حسین نے 60 اور کیسی کارٹی نے 33 رنز بنائے، شاداب خان نے 4، حسن علی اور محمد نواز نے 2،2 کھلاڑی آؤٹ کیے۔


پاکستان نے پہلے کھیل کر 9 وکٹوں پر 269 رنز اسکور کیے، خراب موسم کے باعث میچ 48 اوورز فی اننگز تک محدود کیا گیا تھا، پاکستان کی آدھی ٹیم 117 رنز پر آؤٹ ہوئی تھی، تاہم شاداب نے 86 رنز کی شان دار اننگز کھیل کر ٹیم کو مشکل سے نکالا، امام الحق 62، فخر 35 اور خوشدل 34 رنز بنا کر نمایاں رہے، نکولس پوران نے 4، کیموپال نے 2 وکٹیں حاصل کیں۔



Web Desk (24NewsPK) Pakistan cricket team opener Imam-ul-Haq has been declared Player of the Series for scoring three consecutive half-centuries in ODI series against West Indies. In the day matches, batsman Imam-ul-Haq won the Player of the Series award by scoring 199 runs.


Imam-ul-Haq while talking said that I did not change my game, I was working hard for which I got rewarded. "Runout is part of the game. It was Babar's fault in my run-out," he said. "I have been friends with Babar Azam for 11 years, and we both know each other's game."



It should be noted that Pakistan has made a clean sweep in the ODI series against West Indies. Yesterday, Pakistan won the third ODI match by 53 runs in Multan. The West Indies team was limited to 216 runs in the pursuit of 270 runs. Shadab Khan scored 4 and Hassan Ali and Mohammad Nawaz took 2 and 2 runs respectively.


Pakistan scored 269 runs for the loss of 9 wickets in the first innings. Due to bad weather, the match was restricted to 48 overs per innings. Half of Pakistan's team was bowled out for 117 runs. Imam-ul-Haq (62), Fakhr (35) and Khushdal (34) stood out. Nicholas Pooran (4) and Kimopal (2) took wickets.

65 views0 comments
bottom of page