• 24newspk

یہ تاثر دینا غلط ہے کہ پاکستان کے دورے پر انگلینڈ کی بی ٹیم آئی ہے، انگلش کرکٹر معین علی کا بیان


24 نیوز پی کے:انگلینڈ کرکٹ ٹیم پاکستان کا دورہ کرنے کراچی پہنچ گئی ہے اور دونوں ٹیمیں پریکٹس کرنے میں مصروف ہیں ۔دونوں ٹیموں کے درمیان سات ٹی 20 میچ کھیلے جائیں گے۔انگلینڈ ٹیم کے قائم مقام کپتان معین علی نے کہا ہے جونی بیریسٹو، جوفرا آرچر اور بین سٹوک انجری کی وجہ سے سیریز کا حصہ نہیں لیکن اس سے یہ تاثر دینا کہ پاکستان کے دورے پر انگلینڈ کی بی ٹیم آئی ہے۔

نیشنل سٹیڈیم کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے معین علی کا کہنا تھا کرس ووکس اور مارک ووڈ لمبی انجری کے بعد آرہے ہیں، ہم اپنے فاسٹ باولر کو احتیاط سے استعمال کرنا چاہتے ہیں، جب فاسٹ بولر تیار ہوں گے تب انہیں میچ کھلائیں گے۔انہوں نے کہا کہ میری فیملی پاکستان سے ہے تو یہ میرے لیے اعزاز کی بات ہے، میرے دوست اور فیملی میری کپتانی پرکافی فخر محسوس کرتے ہیں۔

معین علی کا کہنا تھا کہ اب تک پچ کا معائنہ نہیں کیا لیکن کراچی کی کنڈیشنز کا اندازہ ہے،کچھ بولرز کی عدم دستیابی کے بعد یہ نوجوان کھلاڑیوں کے پاس موقع ہے کہ وہ اپنی صلاحیت دنیا کو دکھائیں۔ان کا کہنا تھا کہ ہماری یہ ٹیم وائٹ بال کہ بہترین ٹیم ہے، جوز بٹلر کی انجری کے حوالے سے ابھی کچھ نہیں کہہ سکتے، ممکن ہے آخری دو میچز میں بٹلر ٹیم میں آجائیں، ہم بٹلر کو ورلڈکپ کے لیے مکمل فٹ چاہتے ہیں ۔

24Newspk: England cricket team has arrived in Karachi to visit Pakistan and both teams are busy practicing. Seven T20 matches will be played between the two teams. Acting captain of England team Moeen Ali has said that Jonny Bairstow , Jofra Archer and Ben Stokes not part of the series due to injury but giving the impression that England's B team has come for the tour of Pakistan.

While giving a press conference at the National Stadium Karachi, Moeen Ali said that Chris Woakes and Mark Wood are coming after long injuries, we want to use our fast bowlers carefully, when the fast bowlers are ready we will feed them matches. Said that my family is from Pakistan so it is a matter of honor for me, my friends and family are very proud of my captaincy.

Moin Ali said that he has not inspected the pitch yet, but he has an idea of ​​the conditions in Karachi, after the unavailability of some bowlers, this is an opportunity for the young players to show their ability to the world. He said that our Team Whiteball is the best team, can't say anything about Jose Butler's injury yet, it is possible that Butler will join the team in the last two matches, we want Butler to be fully fit for the World Cup.

77 views0 comments