• 24Newspk

" یہ تو ایسا ہی ہے جیسے دلہن کے بغیر شادی ہو رہی ہو" شعیب اختر بھی برس پڑے



راولپنڈی (ویب ڈیسک) پاکستانی کرکٹ ٹیم کے سابق فاسٹ باﺅلراور پاکستان کے سپر اسٹار شعیب اختر نے کورونا وائرس کی وجہ سے خالی گراؤنڈز میں کرکٹ کھیلنا ایسے ہے جیسے بغیر دلہن کے شادی ہو رہی ہے۔


تفصیلات کے مطابق راولپنڈی ایکسپریس شعیب اختر نے غیر ملکی خبر رسان ادارے کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ خالی اسٹیڈیم میں کرکٹ کھیلنا ایسے ہی ہے جیسے دلہن کے بغیر شادی ہو رہی ہو۔


ان کا مزید کہنا تھا کہ دنیا میں کچھ کھیلوں کی سرگرمیاں شروع ہو گئی ہیں جیسے فٹبال موٹر اسپورٹس بند درازوں کے پیچھے اس کورونا وائرس میں شروع ہو چکے ہیں تاہم کرکٹ ابھی شروع نہیں ہوئی لیکن منتظم بہت جلد بغیر تماشایوں کے کرکٹ ٹورنامنٹ شروع کروانے کے لئے کوشش کر رہے ہیں


خالی اسٹیڈیم میں کرکٹ کھیلنا مشکل ہوتا ہے جب آپ مداحوں کے سامنے کھیلتے ہیں اور ان سے داد لیتے ہیں تو اس سے کھلاڑیوں کا حاصلہ بڑھتا ہے۔مجھے نہیں لگتا کہ اس کی مارکیٹنگ کر کتے ہیں،خالی اسٹیڈیم میں کرکٹ کھیلنا ایسے ہے جیسے بغیر دلہن کے شادی۔ امید ہے کہ صورتحال معمول پر آجائے گی اور ایک سال میں گراؤنڈ بھر جائیں گے


واضح رہے کہ بھارتی کپتان ویرات کوہلی کا کہنا تھا کہ بند دروازوں کے پیچھے کھیل کر جوش اور ولولہ پیدا کرنا مشکل ہوگا جبکہ بابر اعظم کا کہنا ہے کہ ہم یو اے ای میں خالی سٹیڈیمز میں میچز کھیل چکے ہیں ہمیں کوئی پریشانی نہیں ہوگی۔

49 views

Subscribe to 24Newspk 

Contact us

© 2020 by 24newspk.com all rights reserved

  • Facebook
  • Twitter
  • YouTube