top of page
  • Writer's picture24newspk

یہ صرف آسٹریلیا کے لیے ایک اہم دورہ نہیں ہے بلکہ کرکٹ کے لیےہے۔۔ شین واٹسن نے بڑی بات کہہ دی


ویب ڈیسک ( 24 نیوز پی کے) آسٹریلیا کی ٹیم 24 سال ب بعد پاکستان کا دورہ کرنے آئی ہے اور آج پہلا ٹیسٹ میچ راولپنڈی میں کھیلا جارہا ہے۔یہ دورہ پاکستان میں کرکٹ کی بحالی کے لئے بہت اہم ہے ۔آسٹریلیا دنیا کی نمبر ون ٹیم ہے اور ٹی 20 چیمپئن اور ون ڈے کرکٹ چیمپئن بھی ہے۔آسٹریلیا کرکٹ ٹیم کا دورہ پاکستان کو بہت سراہا یا گیا ہے۔


آسٹریلیا کے سابق آلراؤنڈر شین واٹسن نے آسٹریلیا کا دورہ پاکستان کے حوالے سے بیان دیا ہے کہ "پی ایس ایل ایک طرف، پاکستان میں شائقین کرکٹ ورلڈ کلاس کرکٹ کے بھوکے ہیں، یہ صرف ایک اہم دورہ آسٹریلیا نہیں ہے بلکہ کرکٹ کے لیے خاص وقت ہے"۔


پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان تین ٹیسٹ میچ اور تین ون ڈے اور ایک ٹی 20 میچ کھیلا جائے گا۔پہلا ٹیسٹ میچ آج راولپنڈی میں کھیلا جا رہا ہے،دوسرا ٹیسٹ میچ 12 مارچ کو کراچی میں کھیلا جا ئے گا جبکہ تیسرا ٹیسٹ میچ 21 مارچ کو لاہور میں کھیلا جائے گا ۔





54 views0 comments
bottom of page