top of page
  • 24newspk

” یہ لکھتے ہوئے میری آنکھوں میں آنسو ہیں “ ثانیہ مرزا


24 نیوز پی کے (ویب ڈیسک )قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شعیب ملک کی اہلیہ اور بھارتی ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا نے بالآخر ٹینس سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کر دیا۔انہوں نے بھارت کے لئے 2001 سے 2003 تک جونیئر ٹینس کھیلی۔2004 سے ثانیہ مرزا نے وومینز ڈبل تین دفعہ جیتا اور مکس ڈبل میں انہوں نے دو دفعہ جیتا۔


شعیب ملک کی اہلیہ ثانیہ مرزا نے آخر کار اپنی ریٹائرمنٹ کا اعلان کرتے ہوئے جذباتی پیغام جاری کر دیاہے ، ان کا کہناتھا کہ یہ لکھتے ہوئے میر ی آنکھوں میں آنسو ہیں ،انہوں نے بتایا کہ اگلا آسٹریلین اوپن میرا آخری ’ گرینڈ سلیم ‘ ٹورنامنٹ ہو گا اور اس کے ساتھ ہی دبئی اوپن کھیلنے کے بعد کیریئر سے ریٹائرمنٹ لے لوں گی۔ ثانیہ مرزا نے مزید کہا کہ میں نے ’ گرینڈ سلیم ‘کے پچاس سے زائد ٹورنامنٹس کھیلے ہیں اور میں اپنے آپ کو خوش قسمت سمجھتی ہوں کہ ان میں سے مٹھی بھر میں نے جیتے بھی ہیں ،اور یہ اللہ کی مہربانی ہے۔



17 views0 comments
bottom of page