24newspk
یہ میں ہوں، یہ میری ٹیم ہے اور ہم پارٹی کررہے ہیں، حسن علی کی ویڈیو نے دھوم مچادی

لاہور (کرکٹ نیوز پی کے) پاکستان کرکٹ ٹیم کے فاسٹ باؤلر حسن علی نے جنوبی افریقہ کے خلاف ٹیسٹ سیریزاور ٹی 20 سیریز میں عمدہ کارکردگی دکھائی اور آخری ٹیسٹ میں میچ کے بہترین کھلاڑی کا ایورڈ بھی حاصل کیا،آخری ٹی 20 میچ جیتنے کے بعد حسن علی نے ایک ویڈیو بنائی جس کو سوشل میڈیا پر لوگوں نے بہت پسند کیا۔
ٹک ٹاک کی پارٹی گرل جس کی ویڈیو نے اتنی دھوم مچادی کہ اب ہر بندہ ان کی نقل کرکے ویڈیو بنا رہا ہے ۔حسن علی نے بھی سیلفی موڈ میں اپنی ٹیم کے ہمراہ ویڈیو بنائی جس میں پوری ٹیم ٹرافی کے ساتھ نیچے بیٹھی ہے اور حسن علی نے وہ ہی جملے بولے کہ "یہ میں ہوں ،یہ میری ٹیم ہے اور ہم پارٹی کر رہے ہیں "جس کو پاکستان کرکٹ بورڈ نے اپنے آفیشل ٹوئیٹر پرشیئر کر دیا اور شائقین کرکٹ اور حسن علی کے فینز نے اس ویڈیو کو بہت پسند کیا۔
آپ کو بتا تے چلیں کہ پاکستان نے جنوبی افریقہ کے خلاف ٹیسٹ سیریز اور ٹی 20 سیریز میں کامیابی حاصل کی۔آخری ٹی 20 میچ میں پاکستان نے جنوبی افریقہ کو 4 وکٹوں سے شکست دے دی۔