• 24newspk

یہ نوجوان کھلاڑی فیوچر میں پاکستان کا کپتان بنے گا۔۔ ڈیرن گف نے بڑی پیشن گوئی کر دی



ویب ڈیسک (24نیوز پی کے) انگلینڈ کرکٹ ٹیم کے سابق فاسٹ باؤلر اور یارکشائرکاؤنٹی کے منیجنگ ڈائریکٹر ڈیرن گف نے کہا کہ شاہین شاہ آفریدی شاندار صلاحیتوں کے حامل بولر ہیں۔


ویب سائٹ ’’کرکٹ پاکستان‘‘ کو انٹرویو دیتے ہوئے 51 سالہ ڈیرن گف کا کہنا تھا کہ لاہور قلندرز کی قیادت بھی شاہین آفریدی کیلئے خوشگوار تجربہ رہی، انھوں نے انتہائی پْرجوش انداز میں فرنچائز ٹیم کی ذمہ داری سنبھالی، یقینی طور پر مستقبل میں وہ پاکستانی ٹیم کے بھی کپتان بنیں گے، پیسر میں صلاحیت ہے کہ وسیم اکرم کی طرح طویل عرصے تک پاکستان کیلیے پرفارم کرسکیں۔


انھوں نے کہا کہ حارث رؤف یارکشائر کے سکواڈ میں اچھا اضافہ ثابت ہوئے، ان کی کارکردگی واقعی قابل ستائش ہے، پیسر کا طویل فارمیٹ میں تجربہ زیادہ نہیں مگر ٹی ٹونٹی کرکٹ میں انھوں نے لاہور قلندرز، میلبورن سٹارز اور ٹی ٹونٹی ورلڈکپ میں پاکستان کیلیے بھی زبردست پرفارم کیا۔




59 views0 comments