top of page
  • Writer's picture24newspk

یہ کھلاڑی بڑے میچ کا پلیئر ہے۔۔ ان کو ٹیم میں لانے کی کوشش کریں گے، سی ای او وسیم خان


وہب ڈیسک (24 نیوز پی کے) پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیف ایگزیٹو آفیسر (سی ای او) وسیم خان نے قومی ٹیم کے فاسٹ باؤلر محمد عامر کے بارے میں کہا ہے کہ وہ بڑے میچ کا کھلاڑی ہے ان کو ٹیم میں واپس لانے کی کوشش کریں گے۔

تفصیلات کے مطابق پی سی بی کے سی ای او وسیم خان نے کہا ہے کہ ہم آسٹریلیا کے ساتھ 3 ٹیسٹ میچز کھیلنے کے لئے بات چیت کر رہے ہیں۔اگر یہ فائنل ہو جاتا ہے تو ہمیں پی ایس ایل کو کسی دوسری ونڈو میں کرانا پڑے گا۔سی ای او پی سی بی وسیم خان نے محمد عامر کے بارے میں کہا کہ ہم سب کو پتہ ہے کہ محمد عامر کیا کر سکتے ہیں۔وہ بڑے میچ کے پلیئر ہیں لیکن ریٹائرمنٹ سے واپس آکر کھیلنا ان کا اپنا فیصلہ ہے ہم ان پر پریشر تو نہیں ڈال سکتے۔انہوں نے مزید کہا کہ آںے والے 12 مہنیے پاکستان کرکٹ کے لئے بڑے ہونگے، نیوزی لینڈ، انگلینڈ، اسٹریلیا جیسی بڑی ٹیمیں پاکستان کا دورہ کریں گی۔




25 views0 comments
bottom of page