24newspk
”یہ کیا بات ہوئی کہ ٹیم کی کارکردگی پہلے ہی۔۔۔۔“ شعیب اختر نے مصباح الحق کو بھرپور جواب

لاہور (کرکٹ نیوز پی کے) قومی کرکٹ ٹیم کے سابق مایہ ناز فاسٹ باؤلر شعیب اختر نے پاکستان کرکٹ ٹیم کی ٹی 20 فارمیٹ کی پرفارمنس پر چیف سلیٹر اور ہیڈ کوچ مصباح الحق پر تنقید کرتے ہوئے مصباح الحق مسائل کا حل تلاش کریں شکایت نہ کریں ۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان کرکٹ ٹیم کے چیف سلیکٹرا اور ہیڈ کوچ مصباح الحق نے دورہ انگلینڈ کے بعد لاہور میں پریس کانفرنس کرتے کہا تھا کہ میں جب ٹیم میں بطور ہیڈ کوچ آ یا تو قومی ٹیم میچ ہار رہی تھی انہوں نے کہا کہ اس میں کو$ٰ شق نہیں کہ ٹیم رینکنگ میں نمبر ون پر تھی لیکن وہ میرے اآنے سے انگلینڈ ،جنوبی افریقہ اور دیگر مقامات پر میچ ہار چکی تھی۔ سب جانتے ہیں کہ کارگردگی خراب کیوں ہو رہی تھی۔
سابق اسٹار فاسٹ باؤلر شعیب اختر نے مصباح الحق کے بیہان پر ردعمل دیتے ہوۓ کہا کہ میں ان کی جگہ ہوتا تو میں کہتا کہ اس کا زمہ دار میں ہوں اور اس کو میں ٹھیک کروں گا۔شعیب اختر نے مزید کہا کہ جو لوگ ایمکاندار ہوتے اور ان کے ارادے مظبوط ہوتے ہیں وہ اس طرح شکایت نہیں کرتے بلکہ فیصلے کتے ہیں ۔
انہوں نے مزید کہا مصباح الھق ایسے بیانات نہ دیں اگر ان کو عوام کی سپورٹ چاہیے ۔مصباح الحق ایسے فیصلے کریں جس لگے کہ وہ ایک بہادر شخص ہیں ،تاکہ ہم لوگ ان کے بارے کہں کہ مصباح الحق ایک بہادر انسان ہیں جنہوں دلیرانہ فیصلے کیے ہیں ،اور انہیں سپورٹ کرنے کی ضرورت ہے ۔میں سب سے پہلے ان کی حمایت کروں گا اگر وہ مظبوط بنیں گے۔