top of page
  • Writer's picture24newspk

یہ 3 کھلاڑی قومی ٹیم کے ریڑھ کی ہڈی ہیں مشکل وقت میں انہیں ہماری سپورٹ کی ضرورت ہے، شاہد آفریدی


24نیوز پی کے: قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی قومی ٹیم کے کپتان بابر اعظم کی حمایت میں میدان میں آگئے۔شاہد آفریدی کی جانب سے بابر اعظم کی حمایت میں سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ایک پیغام جاری کیا گیا ہے۔ شاہد آفریدی کا اپنے ٹوئٹ میں کہنا ہے کہ ’’دو سے تین برے میچز آپ کو برا کھلاڑی نہیں بنا دیتے، بابر اعظم ہمارا بہترین اور مسلسل بہتر کھیل پیش کرنے والا کھلاڑی ہے۔

بابر اعظم کو اپنی فارم میں واپس آنے کے لیے ہماری سپورٹ کی ضرورت ہے، بابر جلد ہی ایک بڑی میچ وننگ اننگز کے ساتھ واپس لوٹیں گے‘۔ واضح رہے کہ شاہد آفریدی نے اس سے قبل ایک نجی ٹی وی شو میں بابر اعظم سے متعلق بات کرتے ہوئے کہا تھا کہ بابر اعظم شروع سے ہی پاکستانی ٹیم میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتا ہے، ورلڈکپ سے قبل پاکستانی ٹیم نے جتنی کرکٹ کھیلی ہمیں یقین ہوتا تھا کہ بابر اگر میدان میں اترا ہے تو ٹیم کے لیے اچھا اسکور بناکر ہی لوٹے گا۔

ان کا کہنا تھا کہ مجھے حیرت ہے کہ جو کھلاڑی مستقل اچھی پرفارمنس دے اور وہ اگر ایک سیریز میں نہیں پرفارم کر پاتا تو اس پر اتنی تنقید کیوں کی جا رہی ہے۔ بابر اعظم، محمد رضوان اور فخر زمان بھی قومی ٹیم کے ریڑھ کی ہڈی ہیں۔


21 views0 comments
bottom of page