24newspk
14 سالہ لڑکی کیساتھ جنسی زیادتی؛ یاسر شاہ اور ان کے دوست پر مقدمہ درج

ویب ڈیسک (24 نیوز پی کے)انٹرنیشنل کرکٹر یاسر شاہ اور اس کا دوست فرحان ریپ کیس میں نامزد،اسلام آباد کے تھانہ شالیمار میں یاسرشاہ اور فرحان کےخلاف مقدمہ درج
مقدمہ میں 14 سالہ لڑکی کے ساتھ جنسی زیادتی کا انکشاف۔
مقدمہ متاثرہ لڑکی کے ماموں کی مدعیت میں درج کیا گیا ہےایف آئی آر کےمطابق یاسر شاہ کےدوست فرحان نے اس سے فون نمبر لیا کچھ دن بعد دوستی کا دعوی کرنے لگا، فرحان یاسر شاہ سے بھی ویٹس ایپ پر بھی بات کرواتا تھا، دونوں نے مجھے بھلاپھسلا کر شیشے میں اتارا، 14 اگست کو جب ٹیوشن جارہی تھی تو فرحان نے اسے ٹیکسی میں بیٹھایااورایف الیون فلیٹ پرلے گیا، فلیٹ پرفرحان نے دست درازی شروع کی ، مزاحمت کرنے پرمیرے ساتھ گن پوائنٹ پرجنسی زیادتی کی اور ویڈیو بھی بنائی۔ فرحان نے دھمکی دی کہ کسی سے ذکرکیاتو ویڈیو وائرل کردونگا اورجان سے بھی مار دونگا۔
فرحان نے یاسر شاہ سے بھی اسی وقت دھمکی دلوائی۔
یاسرشاہ نے کہا کہ وہ انٹرنیشنل کرکٹرہے شکایت کی صورت میں کسی بھی مقدمے میں پھنسا دے گا، فرحان نے بعد میں بھی بلیک میل کیا اور زیادتی کانشانہ بنایا، فرحان یاسرشاہ سے فون پربات کرواتااور اس سے بھی تعلقات استوار کرنے پر مجبورکرتا، 11 ستمبرکو ویٹس ایپ پر یاسر شاہ کو سارے معاملے کےبارے میں بتایا تو مذاق اڑیا اور کہا مجھے کمسن لڑکیاں پسند ہیں ،یاسر شاہ نے سنگین نتائج کی دھمکیاں دیں اور کہا وہ بہت بااثرہے،اعلی افسران سے دوستی ہے جب پولیس درخواست دینے کا کہا تویاسر شاہ نے کہا کہ جوہونا تھا ہوگیا ،تمہارے نام پرفلیٹ کرادونگااور18 سال تک تمہارے اخراجات بھی برداشت کروں گا فرحان سے نکاح کرلو۔
