24newspk
15 پر پوری ٹیم آؤٹ، ٹی 20 کرکٹ کی تاریخ کے سب سے کم سکور کا ریکارڈ بن گیا

سڈنی (24نیوز پی کے) ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں کم ترین اسکور پر آؤٹ ہونے کا ریکارڈ قائم ہو گیا
آسٹریلیا میں کھیلے جانے والے بگ بیش لیگ کے ایک میچ میں سڈنی تھنڈرز کی ٹیم 140 رنز کے حدف کے تعاقب میں صرف 15 کے مجموعی سکور پر آؤٹ ہوگئی یہ ٹی ٹوئنٹی کرکٹ کی تاریخ کا سب سے کم ترین سکور ہے۔ بگ بیش لیگ کے میچ میں ایڈیلیڈ سٹرائیکرز نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 20 اوورز میں9 کھلاڑیوں کے نقصان پر139 رنز بنائے۔
ایڈیلیڈ سٹرائیکرز کی طرف کرس لائن نے36 رنز بنائے ان کے علاوہ کولن ڈی گرینڈہوم نے 33 رنز بنائے۔ایڈیلیڈ اسٹرائیکرز نے سڈنی تھنڈرز کو صرف 15 رنز پر پوری ٹیم کو آؤٹ کر دیا۔ایڈیلیڈ اسٹرائیکرز نے سڈنی تھنڈرز کو 35 گیندوں پر پویلین بھیج دیا، سڈنی تھنڈرز میں موجود دنیا کے بہترین بلےباز انگلینڈ کے ایلکس ہیلز سمیت5بلے باز کوئی رن سکور نہ کرسکے، یہ میچ ایڈیلیڈ سٹرائیکرز نے 124 رنز سے جیت لیا۔ایڈیلیڈ اسٹرائیکرز کی طرف سے ہینری تھامپٹن نے 2.5 اوورز میں محض 3 رنز کے عیوض پانچ وکٹیں حاصل کیں۔ویس اگر نے دو اوورز میں 6 رنز کے عیوض چار کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔
Sydney (24Newspk) The record of getting out at the lowest score in T20 cricket has been established
In a Big Bash League match played in Australia, the Sydney Thunders team was bowled out for just 15 in pursuit of the target of 140 runs, which is the lowest score in the history of T20 cricket. In the Big Bash League match, Adelaide Strikers batted first and scored 139 runs for the loss of 9 players in 20 overs.
Chris Line scored 36 runs for Adelaide Strikers, Colin de Grandhomme scored 33 runs. Adelaide Strikers bowled out Sydney Thunders for just 15 runs. Adelaide Strikers sent Sydney Thunders to the pavilion on 35 balls. 5 batsmen, including England's Alex Hales, the best batsman in the world in Sydney Thunders, could not score any runs, this match was won by Adelaide Strikers by 124 runs. From Adelaide Strikers, Henry Thompson took five wickets for just 3 runs in 2.5 overs. Why. Wes Agar dismissed four players for 6 runs in two overs.