24newspk
19ویں اوور میں کس طرح بولنگ کرتے ہیں؟ حارث رؤف نے بتا دیا تباہ کن بولنگ،ویڈیو دیکھیں

24 نیوز پی کے:حارث رؤف اور محمد نواز کی شاندار بولنگ پاکستان نے انگلینڈ کو چوتھے ٹی ٹوئنٹی میچ میں 3 رنز سے شکست دے دی۔ پاکستان کی جانب سے دیے گئے 167 رنز کے ہدف کے تعاقب میں انگلینڈ کی ٹیم 163 رنز پر آل آؤٹ ہوگئی۔ حارث رؤف 3 محمد نواز 3 محمد حسنین 2 جبکہ وسیم جونیئر نے ایک وکٹ لی۔ کراچی کے نیشنل اسٹیڈیم میں کھیلے گئے اس میچ میں انگلینڈ نے ٹاس جیت کر پاکستان کو پہلے بیٹنگ کرنے کی دعوت دی۔
قومی ٹیم کے اوپنرز بابر اعظم اور محمد رضوان نے ذمہ دارانہ کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے ٹیم کو 97 رنز کا آغاز فرہم کیا، اس مجموعے پر بابر 36 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔ انگلش بولرز نے نپی تلی بولنگ کا مظاہرہ کیا اور پاکستانی بیٹرز کو بڑے شاٹ کھیلنے سے روکے رکھا، تاہم پھر بھی رضوان اور شان مسعود کے درمیان 40 گیندوں پر 52 رنز کی پارٹنر شپ بنی۔
شان مسعود 149 کے مجموعے پر 19 گیندوں پر 21 رنز کی اننگز کھیل کر ڈیوڈ وِلی کی گیند پر ایل بی ڈبلیو آؤٹ ہوگئے جبکہ 152 پر 2 رنز بنانے والے خوشدل شاہ اور 88 رنز کی اننگز کھیلنے والے محمد رضوان بھی کیچ آؤٹ ہوگئے۔ اس کے بعد قومی بیٹرز صرف 14 رنز کا اضافہ کرسکے جس میں سے آخری اوور میں آصف علی کے دو چھکے شامل ہیں۔ قومی ٹیم نے مقررہ 20 اوورز میں 4 وکٹوں کے نقصان پر 166 رنز بنائے۔
24Newspk: Haris Rauf and Mohammad Nawaz's brilliant bowling helped Pakistan defeat England by 3 runs in the fourth T20 match. Chasing the target of 167 runs set by Pakistan, the England team was bowled out for 163 runs. Haris Rauf 3 Mohammad Nawaz 3 Mohammad Hasnain 2 while Wasim Junior took one wicket. In this match played at the National Stadium in Karachi, England won the toss and invited Pakistan to bat first.
Babar Azam and Mohammad Rizwan, the openers of the national team, played a responsible game and started the team with 97 runs. The English bowlers bowled well and kept the Pakistani batsmen from playing big shots, but Rizwan and Shaun Masood still put on a 40-ball 52 run partnership.
Shaan Masood scored 21 runs off 19 balls for a total of 149 and was dismissed lbw by David Willey while Khushdil Shah who scored 2 runs on 152 and Mohammad Rizwan who played an innings of 88 runs were also caught out. After that, the national batsmen could only add 14 runs, of which two sixes by Asif Ali in the last over. The national team scored 166 runs for the loss of 4 wickets in the allotted 20 overs.