24newspk
1992 کے ورلڈکپ کی جیت ، پاکستان کے موجودہ کرکٹرز کے کیا جذبات تھے؟ پی سی بی نے دلچسپ ویڈیو جاری

لاہور(کرکٹ نیوز پی کے) پاکستان نے ایک روزہ کرکٹ میں ایک مرتبہ ورلڈ کپ جیتا ہے پاکستان نے 1992 کے ورلڈ کپ فائنل میں انگلینڈ کو شکست دی تھی۔پاکستان کی قیادت عمران خان نے کی تھی اس جیت سے پاکستانیوں میں ایک خوشی کی لہر دوڑی تھی۔ اس ورلڈ کپ میں پاکستان کی شروع میں کارکردگی اچھی نہیں تھی لیکن اس کے بعد جب پاکستان کوارٹر فائنل میں پہنچا تو پاکستان نے آسٹریلیا کو شکست دے دی اور وہاں سے پاکستان ٹیم نے سب کو پیچھے چھوڑ تے ہوئے سیمی فائنل میں نیوزی لینڈ اور فائنل میں انگلینڈ کو شکست دے کر پہلی دفعہ پاکستان ورلڈ چیمپئن بن گیا۔
اس ورلڈ کپ میں پاکستان کو انضمام الحق ،مشتاق احمد،معین خان جیسے کھلاڑی ملے جنہوں نے پاکستان کا نام روشن کیا۔ پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے 1992 کے کرکٹ ورلڈکپ کی جیت کےوقت پر قومی ٹیم کے موجودہ کھلاڑیوں کے جذبات کے حوالے سے ایک ویڈیو جاری کی ہے۔پی سی بی کی جاری کردہ ویڈیو میں کھلاڑیوں نے گفتگو کرتے ہوئے اپنے یادیں تازہ کیں ۔ مصباح لحق قومی کرکٹ کے ہیڈ کوچ نے کہا کہ 1992 کے ورلڈ کپ کے دوران وہ ایف ایس سی میں پڑھتے تھے اور رمضان کا مہینہ تھا صبح اٹھ کر میچ دیکھنا پڑتا تھااور عمران خان کی قیادت میں وسیم اکرم ،انضمام الحق اور کپتان نے خود بہترین پرفارمنس کا مظاہرہ کیا۔انضمام الحق نے نیوزی لینڈ کے خلاف سیمی فائنل میں اور انگلینڈ کے خلاف فائنل میں بہترین بلے بازی کی ۔
قومی ٹیم کے سابق کپتان اور بیٹنگ کوچ یونس خان کا کہنا تھا کہ میں نے 92 کے ورلڈکپ کا فائنل میچ پورا دیکھا ایک بال بھی مس نہیں کی۔وویمن کرکٹ ٹیم کی کھلاڑی ندا ڈار کا کہنا تھا کہ92 کے ورلڈ کپ کے وقت وہ بچی تھی لیکن ان کے اہلخانہ کی ورلڈ جیتنے کے بعد خوشی منانا یاد ہے۔قومی کرکٹ ٹیم سینئر آلراؤنڈر محمد حفیظ کا کہنا تھا کہ 92 کے ورلڈ کپ کے وقت وہ صرف 12 سال کے تھے،ان کا مزید کہنا تھا کہ میرے کرکٹر بننے میں اس ورلڈکپ کا سب سے زیادہ ہاتھ تھا۔سابق کپتان اور وکٹ کیپر محمد سرفراز کا کہنا تھا کہ اس ورلڈکپ کی بہت سے حسین یادیں ہیں،اس ورلڈکپ سے پاکستان میں کرکٹ کو عروج ملا۔