• 24newspk

2 سال بعدعمر اکمل کی کرکٹ میں دھماکے دار واپسی لمبے لمبے چھکے لگا کر اپنے پرانے دنوں کی یاد تازہ

Updated: Feb 13


لاہور (24 نیوز پی کے) پاکستان سپر لیگ سیزن سیون کے دوسرے مرحلے میں لاہور میں میچز کھیلے جا رہے ہیں ،کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے اسلام آباد یونائیٹڈ کو سنسنی خیز مقابلے کے بعد5 وکٹوں سے شکست دے دی


قذافی اسٹیڈیم لاہور مین کھیلے گئے میچ میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے کپتان سرفراز احمد نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کرنے کا فیصلہ کیا ۔اسلام آباد یونائیٹڈ نے 20 اوورز میں 8 کھلاڑیوں کے نقصان پر 199 رنز بنائے۔ اسلام آباد یونائیٹڈ کی طرف سے ایلکس ہیلز نے 38 گیندوں پر 62 رنز بنائے ان کی اننگز میں 4 چھکے اور 4 چوکے شامل تھے۔اس کے بعد شاہد آفریدی نے ایک اوور میں تین کھلاڑی آؤٹ کر کے اسلام آباد یونائیٹڈ کو پریشر میں ڈال دیا تھا۔ ؂

بعد فہیم اشرف نے جارحانہ بیٹنگ کی انہوں نے 28 گیندوں پر 55 رنز بنائے ان کی اننگز میں 4 چھکے اور پانچ چوکے شامل تھے۔ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی طرف سے شاہد خان آفریدی نے بہترین بولنگ کرواتے ہوئے دو وکٹیں حاصل کیں اور ایک رن آؤٹ کیا۔ان کے علاوہ جیمز فلکنر 2،نسیم شاہ اور نور احمد نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔

کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے 199 کا حدف آخری اوور میں 5 وکٹوں کے نقصان پر پورا کر لیا۔کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی طرف سے جیسن روئے نے 54 رنز بنائے ان کی اننگز میں ایک چھکا اور دس چوکے شامل تھے۔ان کے علاوہ کپتان سرفراز احمد نے زمہ دارانہ اننگز کھیلی انہوں نے 32 گیندوں پر 50 رنز بنائے اور ناٹ آؤٹ رہے ان کی اننگز مین دو چھکے اور تین چوکے شامل تھے انہوں وننگ شاٹ لگا کر میچ اپنے نام کیا۔ان کے علاوہ جیمز ونز 29 رنز بنائے۔2 سال بعد واپسی کرنے والے عمر اکمل نے 8 گیندوں پر23 رنز بنائے ان کی اننگز میں تین چھکے شامل تھے انہوں نے اپنی پرانی یادیں تازہ کر دیں۔اسلام آباد یونائیٹڈ کی طرف سے شاداب خان نے تین وکٹیں حاصل کیں۔سرفراز احمد کو وننگ اننگز کھیلنے پر مین آف دی میچ کا ایوارڈ دیا گیا۔



58 views0 comments