top of page
  • Writer's picture24newspk

”2011کے ورلڈکپ سیمی فائنل میں بھارت سے شکست کی وجہ ۔۔۔!شاہد آفریدی کا بڑا بیان



کراچی(کرکٹ نیوز پی کے ) پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اور مایہ ناز آلراؤنڈر شاہد خان آفریدی جو اپنی شخصیت اور بیانات کی وجہ سے میڈیا میں ان رہتے ہیں ۔شاہد خان آفریدی نے 2011 ورلڈ کپ کے سیمی فائنل میں بھارت کے خلاف شکست پر بیان دیا کہ مصباح الحق کو درکار رن ریٹ کے مطابق بیٹنگ کرنی چاہیے تھی۔


نجی ٹی چینل کے مطابق قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد خان آفریدی نے 2011 ورلڈ کپ کے سیمی فائنل میں بھارت کے ہاتھوں شکست پر بات کرتے ہوئے کہاکہ بھارت کو شکست دینے کا بہترین موقعہ تھا لیکن ہم نے گنوا دیا۔ قومی کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ اور سابق کپتان مصباح الحق کے بارے میں ان کا کہنا تھا کہ ان کو درکار رن ریٹ کے حساب سے چلنا چاہیے تھا۔

شاہد آفریدی نے کا مزید کہنا تھا کہ میرے خیال میں ہم نے جیتنے کا بہترین موقع مس کردیا۔اپنی سلو بیٹنگ کی وجہ سے ہم میچ ہار گئے۔مصباح الحق نے سیٹ ہونے میں بہت وقت لگادیا۔ان کا کھیلنے کاانداز ایسا ہے کہ وہ میچ کو آخر تک لے جانے کی کوشش کرتے ہیں لیکن اس وقت صورتحال ایسی تھی کہ ہمیں بیٹنگ تیزی سے کی جاتی تو نتیجہ بدل سکتا تھا۔


آپ کو بتاتے چلیں کہ 2011 ورلڈ کپ کے سیمی فائنل پاکستان اور بھارت کے درمیان بھارت کے شہر موہالی میں کھیلا گیا جس میں بھارت نے پاکستان کو 29 رنز سے شکست دے دی تھی ۔ببھارت نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 9 وکٹوں کے نقصان پر 269 رنز بنائے ۔پاکستان نے جواب میں مقررہ اوورز میں 231 رنز بنا سکی تھی۔مصباح الحق نے 76 گیندوں پر 56 رنز بنائے جس پر لوگوں نے ان کو تنقید کا نشانہ بنایا تھا اس کے بعد یونس خان نے سلو بیٹنگ کی انہوں نے 32 گیندوں پر 13 رنز بنائے اور کپتان شاہد آفریدی نے 17 گیندوں پر 19 رنز بنائے تھے۔


47 views0 comments
bottom of page