top of page
  • Writer's picture24newspk

2011 کے سیمی فائنل میں مینجمنٹ نے میرے ساتھ زیادتی کی، اگر مجھے کھلاتے تو بھارت پریشر میں ہوتا



ویب ڈیسک (24نیوز پی کے) سابق ٹیسٹ کرکٹر شعیب اختر نے سال2011 کے ورلڈ کپ سیمی فائنل کی آپ بیتی سنا ڈالی۔

ایک بیان میں شعیب اختر نے کہا کہ مینجمنٹ کو موہالی میں 2011 کے سیمی فائنل میں مجھے کھلانا چاہیے تھا، میرے ساتھ ٹیم مینجمنٹ نے بہت زیادتی کی۔انہوں نے کہا کہ میرے پاس 2 میچ رہ گئے تھے، میری خواہش تھی کہ پاکستان فائنل کھیل رہا ہو، مجھے معلوم تھا بھارت پر پریشر ہے اور پاکستان کو سیمی فائنل کا پریشر نہیں لینا چاہیے تھا۔



ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ میرے حوالے سے کہا گیا کہ میں فٹ نہیں ہوں لیکن میچ سے قبل میں نے 8 اوورز وارم اپ کے دوران کیے۔شعیب اختر نے کہا کہ میں اس میچ میں سہواگ اور سچن ٹنڈولکر کے پیچھے پڑ جاتا، میں نے سیمی فائنل کے دوران 6 سات گھنٹے ڈریسنگ روم میں بہت مشکل سے گزارے۔


قومی ٹیم کے سابق فاسٹ بولر کا کہنا تھا کہ میں نے غصے میں ڈریسنگ روم میں چند چیزیں بھی توڑ ڈالیں، اگر مجھے بھارت کے خلاف کھلایا جاتا تو بھارت پریشر میں ہوتا، پاکستان نے باآسانی بھارت کو 2011 ورلڈکپ سیمی فائنل دے دیا۔



آپ کو بتاتے چلیں کہ 30 مارچ 2011 موہالی میں کھیلے گئے ورلڈ کپ کے سیمی فائنل میچ میں بھارت نے پاکستان کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا تھا۔بھارت کی قیادت مہیندر سنگھ دھونی کر رہے تھے جبکہ پاکستان کی قیادت شاہد خان آفریدی کر رہے تھے۔بھارت نے 9 کھلاڑیوں کے نقصان پر 260 رنز بنائے ۔بھارت کی طرف سے سچن ٹنڈولکر نے 85 رنز کی اننگز کھیلی۔


پاکستان کی طرف سے وہاب ریاض نے 5 وکٹیں حاصل کیں۔ 260 رنز کے حدف کے تعاقب میں پاکستان کی پوری ٹیم آخری اوور میں 231 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئی۔مصباح الحق 56 رنز کے ساتھ نمایاں رہے۔ورلڈ کپ 2011 کے فائنل میں بھارت نے سری لنکا کو شکست دے کر ٹائٹل اپنے نام کیا۔




Web Desk (24NewsPK) Former Test cricketer Shoaib Akhtar has told the story of the 2011 World Cup semi-finals.


In a statement, Shoaib Akhtar said that the management should have fed me in the semi-finals of 2011 in Mohali. The team management was very abusive towards me. Anyway, I knew there was pressure on India and Pakistan should not have taken the pressure on the semi-final.


He also said that he was quoted as saying that he was not fit but before the match I did 8 overs during the warm up. Shoaib Akhtar said that I would have fallen behind Sehwag and Sachin Tendulkar in this match. Spent 6-7 hours in the dressing room with great difficulty during the semi-finals.



The former fast bowler of the national team said that I broke some things in the dressing room in anger. If I had been fed against India, India would have been under pressure. Pakistan easily gave India the 2011 World Cup semi-final.


Let me tell you that in the semi-final match of the World Cup played in Mohali on March 30, 2011, India decided to bat first after winning the toss against Pakistan. India was led by Mahendra Singh Dhoni while Pakistan was led by Shahid Khan. Afridi was doing. India scored 260 runs for the loss of 9 wickets.



Sachin Tendulkar played an innings of 85 runs for India. Wahab Riaz took 5 wickets for Pakistan. In pursuit of the target of 260 runs, the entire Pakistan team was bowled out for 231 runs in the last over. Misbah-ul-Haq remained prominent with 56 runs. In the final of World Cup 2011, India won the title by defeating Sri Lanka.

6 views0 comments
bottom of page