top of page
  • Writer's picture24newspk

22 سال کے عبداللہ شفیق نے کرکٹ کی دنیا کو حیرت میں ڈال دیا


ویب ڈیسک (24نیوز پی کے)پاکستان کے نوجوان اوپنر بلے باز عبداللہ شفیق نے سری لنکا کے خلاف پہلے ٹیسٹ میچ کی آخری اننگز میں میچ وننگ اننگز کھیل کر کرکٹ کی دنیا کو حیرت میں ڈال دیا۔


سری لنکا کے خلاف پہلے ٹیسٹ میچ کی چوتھی اننگز میں عبداللہ شفیق نے زمہ داری کا مظاہرہ کرتے ہوئے شاندار اننگز کھیلی اور پاکستان کو میچ جیتوانے میں اہم کردار ادا کیا۔عبداللہ شفیق نے 160 رنز کی ناٹ آؤٹ اننگ کھیلی۔22 سالہ نوجوان نے 408 گیندوں پر 160 رنز بنائے، جو ان کی دوسری ٹیسٹ سنچری ہے، جب پاکستان نے ٹیسٹ میچ کے آخری دن 342 رنز کے ہدف کا تعاقب کیا۔ انہیں ان کی میراتھن اننگز پر میچ کے بہترین کھلاڑی کا ایوارڈ دیا گیا۔



شفیق نے ٹیسٹ کرکٹ میں زبردست انٹری کی ہے۔ اپنے صرف چھٹے ٹیسٹ میچ میں، وہ پہلے ہی متاثر کن بلے بازی کے ریکارڈ توڑ چکے ہیں۔

شاندار اوپنر پہلے ہی اپنے بین الاقوامی کیریئر کے پہلے 6 ٹیسٹ میں سب سے زیادہ رنز بنانے والے پاکستانی بلے باز کے طور پر لیجنڈری بلے باز جاوید میانداد کو پیچھے چھوڑ چکے ہیں۔قومی ٹیم کے اوپنر بلے باز نے ایک اور اعزاز پنے نام کیا ہے۔عبداللہ شفیق ان لیجنڈری کھلاڑیوں کی فہرست میں شامل ہو گئے ہیں جنہوں نے پہلے6 ٹیسٹ میچوں میں سب سے زیادہ رنز بنائے ہیں۔


عبداللہ شفیق پہلے چھ ٹیسٹ میچوں میں زیادہ رنز بنانے والوں کی فہرست میں چوتھے نمبر پر ہیں ۔عبداللہ شفیق نے 11 اننگز میں 80.00 کی اوسط سے 720 رنز بنائے۔اس فہرست میں سابق بھارتی اوپنر سنیل گواسکر 912 رنز کے ساتھ سرفہرست ہیں جبکہ آسٹریلیا کے عظیم بلے باز ڈان بریڈمین 862 رنز کے ساتھ دوسرے نمبر پر ہیں۔ سابق ویسٹ انڈین بلے باز جارج ہیڈلی 730 رنز کے ساتھ تیسرے نمبر پر ہیں۔ یہاں یہ بات قابل ذکر ہے کہ عبداللہ شفیق کے 711 رنز 11 اننگز میں اس فہرست میں ان سے اوپر کے 12 لیجنڈز کے مقابلے میں آئے ہیں۔


پہلے چھ ٹیسٹ کے بعد سب سے زیادہ رنز بنانے والے یہ ہیں:



Player Country Innings Runs Average

Sunil Gavaskar India 12 912 101.33

Don Bradman Australia 12 862 78.36

George Headley West Indies 12 730 60.83

Abdullah Shafique Pakistan 11 720 80.00

Frank Worrell West Indies 9 695 99.28

39 views0 comments
bottom of page