top of page
  • Writer's picture24newspk

22 سال کے ہیری بروک کی تباہ کن بیٹنگ! صرف 48گیندوں میں سینچری بنا کر لاہور قلندرز کے ہیرو بن گئے


لاہور (24 نیوز پی کے) پاکستا ن سپر لیگ سیزن سیون کے 26ویں میچ میں لاہور قلندرز نے ہیری بروک کی تباہ کن بیٹنگ کی بدولت اسلام آباد یونائیٹڈ کو 66 رنز سے شکست دے دی


قذافی سٹیڈیم لاہور میں لاہور قلندرز نے اسلام آباد یونائیٹڈ کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا،مقررہ 20 اوورز میں 6 کھلاڑیوں کے نقصان پر 197 رنز بنائے۔لاہور قلندرز کی طرف سے ہیری بروک نے جارحانہ بیٹنگ کرتے ہوئے 49 گیندوں پر 102 رنز بنائے ان کی اننگز میں 5 چھکے اور 10 چوکے شامل تھے انہون اسلام آباد یونائیٹڈ کے بولرز کی جم کے دھلائی کی اور لمبے لمبے چھکے مارے جس کی بدولت لاہور قلندرز 197 رنز بنانے میں کامیاب ہو گیا۔



ہیری بروک کے علاوہ فخر زمان نے پی ایس ایل سیون میں ایک اور نصف سنچری اسکور کر دی ،انہوں نے 41 گیندوں پر 51 رنز بنائے ۔اسلام آباد یونائیٹڈ کی طرف سے فہیم اشرف نے تین وکٹیں حاصل کیں ،ظاہر خان اور لیم ڈائسن نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔



اسلام آباد یونائٹڈ کی پوری ٹیم 20 اوور ز میں 9 کھلاڑیوں کے نقصان پر 131 رنز بنا سکی۔اسلام آباد یونائیٹڈ کی طرف سے لیم ڈائسن نے 31 رنز بنائے ان کے علاوہ دامش عزیز30، رحمت اللہ غرباز 20 رنز بنا سکے۔لاہور قلندرز کی طرف سے شاہین شاہ آفریدی،زمان خان،حارث رؤف اور راشد خان نے دو دو وکٹیں حاصل کیں۔ہیری بروک کو عمدہ بیٹنگ کرنے پر مین آف دی میچ کا ایوارڈ دیا گیا۔


46 views0 comments
bottom of page