• 24News pk

24گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے 1196 کیس،50 اموات رپورٹ،سب سے زیادہ اموات پنجاب میں ریکارڈ کی گئیں


اسلام آباد۔24فروری (24 نیوز پی کے):گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے باعث پنجاب کے بعد سندھ میں سب سے زیادہ اموات ریکارڈ کی گئیں۔ملک بھر میں گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس سے 50 اموات ہوئیں جن میں سے 18 اموات وینٹیلیٹرز پر موجود مریضوں کی تھیں۔نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کی طرف سے جاری اعدادو شمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں 1 ہزار 196 افراد کے کووڈ۔ 19 ٹیسٹ مثبت آئے اور 50 افراد اس وائرس سے جاں بحق ہوئے جن میں سے 44 افراد ہسپتالوں میں جبکہ 6 مریض گھروں میں قرنطینہ کے دوران اس وائرس سے جاں بحق ہوئے۔


ملک کے 4 بڑے شہروں میں وینٹیلیٹرز پر کووڈ۔ 19 کے مریضوں کے تناسب کے لحاظ سے ملتان میں 27 فیصد,لاہور میں 37 فیصد،پشاور میں 21 فیصد اور اسلام آباد میں 33 فیصد مریض ہیں۔اسی طرح سے ملک کے چار بڑے شہروں میں آکسیجن کی سہولیات والے بستروں پر کورونا کے مثبت کیسز کے تناسب کے لحاظ سے پشاور میں 35 فیصد،میرپور میں 23 فیصد،گجرات میں 61 فیصد اور لاہور میں 25 فیصد مریض ہیں۔


گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کووڈ۔19 کے 38 ہزار 453 ٹیسٹ کیے گئے جن میں سے سندھ میں 9 ہزار 77, پنجاب میں 16 ہزار 100, خیبرپختونخوا میں 7 ہزار 142, اسلام آباد میں 4 ہزار 705, بلوچستان میں 350،گلگت بلتستان میں 423, آزاد کشمیر میں 656 ٹیسٹ شامل ہیں۔ اب تک ملک بھر میں کووڈ۔19 سے صحتیاب ہونے والوں کی تعداد 5 لاکھ 38 ہزار 207 ہو چکی ہے۔ بلوچستان،گلگت بلتستان اور آزاد کشمیر میں کووڈ۔19 کا کوئی بھی مریض اس وقت وینٹیلیٹرز پر نہیں ہے جبکہ ملک بھر میں کووڈ۔19 کے لیے مختص وینٹیلیٹرز پر 241 مریض ہیں۔


ملک بھر میں کووڈ۔19 کے ایکٹو کیسز کی تعداد 23 ہزار 665 ہے۔ ملک بھر میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 5 لاکھ 74 ہزار 580 ہے جن میں سے آزاد کشمیر میں 9 ہزار 995, بلوچستان میں 19 ہزار 4, گلگت بلتستان میں 4 ہزار 954، اسلام آباد میں 43 ہزار 753, خیبر پختونخوا میں 71 ہزار 282، پنجاب میں 1 لاکھ 68 ہزار 891 اور سندھ میں 2 لاکھ 56 ہزار 741 مریض ہیں۔ ملک بھر میں کووڈ۔19 سے جاں بحق ہونے والوں کی تعداد 12 ہزار 708 ہے جن میں سے سندھ میں 4 ہزار 301 اموات جبکہ گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران 4 مریض ہسپتال میں جبکہ 4 مریض گھروں میں قرنطینہ کے دوران اس وائرس سے جاں بحق ہوئے،


پنجاب میں 5 ہزار 269 اموات جبکہ گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران 31 مریض ہسپتالوں میں جبکہ 1 مریض گھر میں قرنطینہ کے دوران اس وائرس سے جاں بحق ہوا،خیبر پختونخوا میں 2 ہزار 50 جبکہ گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران 6 مریض ہسپتالوں میں جبکہ ایک مریض گھر میں قرنطینہ کے دوران اس وائرس سے جاں بحق ہوا،اسلام آباد میں کل 494 اموات جبکہ گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ایک مریض ہسپتال میں اس وائرس سے جاں بحق ہوا،بلوچستان میں 199 اموات، گلگت بلتستان میں 102 اموات، آزاد کشمیر میں اس وائرس سے 293 اموات ہو چکی ہیں جبکہ گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران 2 مریض ہسپتالوں میں اس وائرس سے جاں بحق ہوئے۔اب تک ملک بھر میں کووڈ۔19 کے 87 لاکھ 90 ہزار 986 ٹیسٹ کیے جا چکے ہیں۔ملک بھر میں کووڈ۔19 کے علاج کیلئے مختص 631 ہسپتالوں میں 2 ہزار 84 مریض زیر علاج ہیں۔

2 views0 comments

Subscribe to 24Newspk

Its all about urdu news

  • Twitter
  • Facebook
  • Linkedin

© 2021 by 24newspk.com all rights reserved