• 24News pk

24 گھنٹوں کے دوران پاکستان میں کورونا وائرس کے 1541 نئے کیس اور 32 اموات رپورٹ ہوئیں،این سی او سی


اسلام آباد (24 نیوز پی کے) نیشنل کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر کی طرف سے جاری کردہ اعداد شمار کے مطابق پچھلے چوبیس گھنٹوں میں پاکستان میں کورونا کے 1541 نئے کیس سامنے آئیں ہیں جبکہ 32 افراد اس وائرس کی وجہ سے اپنی جان کی بازی ہار گئے ۔


پاکستان میں کورونا وائرس سے متاثر ہونے والوں کی اب تک تعداد 577482 ہوگئی ہے اور اس وائرس کی وجہ سے مرنے والوں کی تعداد 12804 ہو گئی ہے اور اس مرض کو شکست دے کر صحتیاب ہونے والوں کی تعداد 54393 ہوگئی ہے اس کے علاوہ 1558 افراد ایسے ہین جن حالت تشویشناک ہے۔۔پچھلے چوبیس کھنٹوں کی بات کریں تو سب سے زیادہ کیسز پنجاب میں سامنے آئے جن کی تعداد 748 اور مرنے والوں کی بھی تعداد سب سے زیادہ پنجاب میں ہے جن کی تعداد 15 ہے اور صحتیاب ہونے والوں تعداد 1836 ہے۔ااس کے بعد سندھ جہاں 319 کیسز سامنے آئے 7 اموات اور 307 صحتیاب ہوئے۔


خیبرپختونخواہ کی بات کریں تو وہاں چوبیس گھنٹوں میں 238 نئے کیسز سامنے آئے ،7 اموات اور 184 افراد مکمل صحتیاب ہوئے۔آزاد کشمیر کی بات کریں تو وہاں 79 نئے کیسز سامنے آئے تین اموات اور 47 صحتیاب ہوئے۔ اسلام آباد میں نئے کیسز کی تعداد 131 ہے جبکہ 2 اموات اور 125 افراد صحتیاب ہوئے۔بلوچستان میں 25 نئے کیسز سامنے آئے وہاں ایک فرد کی موت جبکہ 2 صحتیاب ہوئے۔گلگت بلتستان میں تین نئے کیسز اور چار صحتیاب ہوئے۔ اب بات کرتے ہیں مجموعی طور پر صوبوں کی کیا صورتحال کی کہ اب تک سے زیادہ کس صوبہ میں کیسز اور اموات ہوئیں؟

سب سے زیادہ متاثر ہونے والا صوبہ سندھ ہے جہاں ا ب تک 257408 کیسز سامنے آئے ہیں جن میں سے 4322 اموات اور 240983 افراد صحتیاب ہوگئے ہیں ایکٹو کیسز کی تعداد 12103 ہے۔اس کے بعد پنجاب صوبہ جہاں اب تک کورونا وائرس سے متاثر ہونے والوں کی تعداد 170222 جن میں 5323 اموات ہوئی اور 159295 افراد صحتیاب ہو چکے ہیں اور ایکٹو کیسز کی تعداد 5604 ہے۔خیبر پختونخوا ہ میں اب تک 71728 کیسز سامنے آئے جن میں سے 2065 اموات اور 67632 افراد صحتیاب ہو چکے ہیں ایکٹو کیسز کی تعداد 2031 ہے۔اسلام آباد کی بات کریں تو اب تک 44032 کیسز سامنے آئے ہیں جن میں سے 496 افراد اپنی جان کی بازی ہار گئے ہیں اور 41765 افراد مکمل صحتیاب ہو چکے ہیں ،اسلام آباد میں ایکٹو کیسز کی تعداد 1771 ہے۔بلوچستان میں 19035 کیسز سامنے آئے جن میں سے 200 افراد کی اموات اور 18734 افراد مکمل صحتیاب ہو چکے ہیں ۔آزاد کشمیر میں 10101 کیسز سامنے آئے جن میں سے 296 اموات اور 9144 افراد صحتیاب ہو چکے ہیں ۔گلگلت بلتستان میں 4956 جن میں سے 102 افراد کی اموات اور 4840 افراد صحتیاب ہو چکے ہیں ،ایکٹو کیسز کی تعداد 14 رہ گئی ہے۔

8 views0 comments

Subscribe to 24Newspk

Its all about urdu news

  • Twitter
  • Facebook
  • Linkedin

© 2021 by 24newspk.com all rights reserved