• 24News pk

24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے 1745 کیس ، 47 اموات رپورٹ


اسلام آباد۔22جنوری (24 نیوز پی کے-اے پی پی):گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے باعث پنجاب کے بعد سندھ میں سب سے زیادہ اموات ریکارڈ کی گئیں۔ ملک بھر میں گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس سے 47 اموات ہوئیں جن میں سے 23 اموات وینٹیلیٹرز پر موجود مریضوں کی تھیں۔نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کی طرف سے جاری اعدادو شمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں 1 ہزار 745 افراد کے کووڈ۔ 19 ٹیسٹ مثبت آئے اور 47 افراد اس وائرس سے جاں بحق ہوئے جن میں سے 40 افراد ہسپتالوں میں جبکہ 7 افراد گھروں میں قرنطینہ کے دوران جاں بحق ہوئے۔ملک کے 4 بڑے شہروں میں وینٹیلیٹرز پر کووڈ۔ 19 کے مریضوں کے تناسب کے لحاظ سے ملتان میں 49 فیصد,لاہور میں 36 فیصد،پشاور میں 30 فیصد اور اسلام آباد میں 38 فیصد مریض ہیں۔اسی طرح سے ملک کے چار بڑے شہروں میں آکسیجن کی سہولیات والے بستروں پر کورونا کے مثبت کیسز کے تناسب کے لحاظ سے پشاور میں 46 فیصد،ملتان میں 39 فیصد،کراچی میں 40 فیصد اور راولپنڈی میں 27 فیصد مریض ہیں۔گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کووڈ۔19 کے 35 ہزار 839 ٹیسٹ کیے گئے جن میں سے سندھ میں 6 ہزار 535, پنجاب میں 15 ہزار 304, خیبرپختونخوا میں 6 ہزار 543، اسلام آباد میں 5 ہزار 777، بلوچستان میں 838,گلگت بلتستان میں 443، آزاد کشمیر میں 399 ٹیسٹ شامل ہیں۔ اب تک ملک بھر میں کووڈ۔19 سے صحتیاب ہونے والوں کی تعداد 4 لاکھ 82 ہزار 771 ہو چکی ہے۔

بلوچستان،گلگت بلتستان اور آزاد کشمیر میں کووڈ۔19 کا کوئی بھی مریض اس وقت وینٹیلیٹرز پر نہیں ہے جبکہ ملک بھر میں کووڈ۔19 کے لیے مختص وینٹیلیٹرز پر 327 مریض ہیں۔ ملک بھر میں کووڈ۔19 کے ایکٹو کیسز کی تعداد 34 ہزار 916 ہے۔ ملک بھر میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 5 لاکھ 28 ہزار 891 ہے جن میں سے آزاد کشمیر میں 8 ہزار 753, بلوچستان میں 18 ہزار 696, گلگت بلتستان میں 4 ہزار 899، اسلام آباد میں 40 ہزار 548, خیبر پختونخوا میں 64 ہزار 651، پنجاب میں 1 لاکھ 52 ہزار 158 اور سندھ میں 2 لاکھ 39 ہزار 186 مریض ہیں۔ ملک بھر میں کووڈ۔19 سے جاں بحق ہونے والوں کی تعداد 11 ہزار 204 ہے جن میں سے سندھ میں 3 ہزار 855 اموات جبکہ گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران 8 مریض ہسپتالوں میں جبکہ 4 مریض گھروں میں قرنطینہ کے دوران اس وائرس سے جاں بحق ہوئے، پنجاب میں 4 ہزار 523 اموات جبکہ گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران 19 مریض ہسپتالوں میں جبکہ 3 مریض گھروں میں قرنطینہ کے دوران اس وائرس سے جاں بحق ہوئے،خیبر پختونخوا میں 1 ہزار 823 جبکہ گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران 12 مریض ہسپتالوں میں اس وائرس سے جاں بحق ہوئے،اسلام آباد میں کل 461 اموات جبکہ گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ایک مریض ہسپتال میں اس وائرس سے جاں بحق ہوا،بلوچستان میں 192 اموات، گلگت بلتستان میں 102 اموات، آزاد کشمیر میں اس وائرس سے 248 اموات۔اب تک ملک بھر میں کووڈ۔19 کے 75 لاکھ 61 ہزار 977 ٹیسٹ کیے جا چکے ہیں۔ملک بھر میں کووڈ۔19 کے علاج کیلئے مختص 631 ہسپتالوں میں 2 ہزار 858 مریض زیر علاج ہیں۔\


2 views0 comments

Subscribe to 24Newspk

Its all about urdu news

  • Twitter
  • Facebook
  • Linkedin

© 2021 by 24newspk.com all rights reserved