• 24News pk

24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے 958 نئے کیس ، 47 اموات ریکارڈ کی گئیں، این سی او سی


اسلام آباد۔16فروری (24 نیوزپی کے):ملک بھر میں گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس سے 47 اموات ہوئیں جن میں سے 11 اموات وینٹیلیٹرز پر موجود مریضوں کی تھیں،سب سے زیادہ اموات پنجاب کے بعد سندھ میں ریکارڈ کی گئیں۔گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران کورونا کے 958 نئے کیسز رپورٹ ہوئے۔گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ہونے والی 47 اموات میں سے 42 افراد ہسپتالوں میں جبکہ 5 افراد گھروں میں قرنطینہ کے دوران اس وائرس سے جاں بحق ہوئے۔ملک کے 4 بڑے شہروں میں وینٹیلیٹرز پر کووڈ۔ 19 کے مریضوں کے تناسب کے لحاظ سے ملتان میں 37 فیصد،لاہور میں 37 فیصد،بہاولپور میں 32 فیصد اور اسلام آباد میں 31 فیصد مریض ہیں۔اسی طرح سے ملک کے چار بڑے شہروں میں آکسیجن کی سہولیات والے بستروں پر کورونا کے مثبت کیسز کے تناسب کے لحاظ سے پشاور میں 40 فیصد،ملتان میں 23 فیصد،گجرات میں 61 فیصد اور لاہور میں 21 فیصد مریض ہیں۔گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کووڈ۔19 کے 31 ہزار 905 ٹیسٹ کیے گئے جن میں سے سندھ میں 10 ہزار 609، پنجاب میں 10 ہزار 445، خیبرپختونخوا میں 5 ہزار 775، اسلام آباد میں 3 ہزار 845، بلوچستان میں 437،گلگت بلتستان میں 339،آزاد کشمیر میں 455 ٹیسٹ شامل ہیں۔ اب تک ملک بھر میں کووڈ۔19 سے صحتیاب ہونے والوں کی تعداد 5 لاکھ 27 ہزار 61 ہو چکی ہے۔ بلوچستان،گلگت بلتستان اور آزاد کشمیر میں کووڈ۔19 کا کوئی بھی مریض اس وقت وینٹیلیٹرز پر نہیں ہے جبکہ ملک بھر میں کووڈ۔19 کے لیے مختص وینٹیلیٹرز پر 255 مریض ہیں۔ ملک بھر میں کووڈ۔19 کے ایکٹو کیسز کی تعداد 25 ہزار 383 ہے۔ ملک بھر میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 5 لاکھ 64 ہزار 824 ہے جن میں سے آزاد کشمیر میں 9 ہزار 532, بلوچستان میں 18 ہزار 946, گلگت بلتستان میں 4 ہزار 941، اسلام آباد میں 42 ہزار 808, خیبر پختونخوا میں 69 ہزار 885، پنجاب میں 1 لاکھ 64 ہزار 697 اور سندھ میں 2 لاکھ 54 ہزار 16 مریض ہیں۔ ملک بھر میں کووڈ۔19 سے جاں بحق ہونے والوں کی تعداد 12 ہزار 380 ہے جن میں سے سندھ میں 4 ہزار 226 اموات جبکہ گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران 4 مریض ہسپتالوں میں جبکہ 3 افراد گھروں میں قرنطینہ کے دوران اس وائرس سے جاں بحق ہوئے، پنجاب میں 5 ہزار 84 اموات جبکہ گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران 31 مریض ہسپتالوں میں اور 2 مریض گھروں میں قرنطینہ کے دوران اس وائرس سے جاں بحق ہوئے،خیبر پختونخوا میں 2 ہزار جبکہ گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران 5 مریض ہسپتالوں میں اس وائرس سے جاں بحق ہوئے،اسلام آباد میں کل 486 اموات،بلوچستان میں 199 اموات، گلگت بلتستان میں 102 اموات، آزاد کشمیر میں اس وائرس سے 283 اموات جبکہ گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران 2 مریض ہسپتالوں میں اس وائرس سے جاں بحق ہوئے۔اب تک ملک بھر میں کووڈ۔19 کے 84 لاکھ 98 ہزار 22 ٹیسٹ کیے جا چکے ہیں۔ملک بھر میں کووڈ۔19 کے علاج کیلئے مختص 631 ہسپتالوں میں 2 ہزار 101 مریض زیر علاج ہیں۔

1 view0 comments

Subscribe to 24Newspk

Its all about urdu news

  • Twitter
  • Facebook
  • Linkedin

© 2021 by 24newspk.com all rights reserved