24newspk
4 میچز میں تیسری ففٹی! بابر اعظم ایک بار پھر ٹی ٹوئنٹی ریکنگ کے بادشاہ بننے کے لئے تیار

ویب ڈیسک ( 24 نیوز پی کے) ون ڈے انٹرنیشنل میں نمبر ون پوزیشن پر موجود پاکستانی کپتان بابر اعظم ٹی ٹونٹی کرکٹ میں ایک مرتبہ پھر سے بادشاہ بننے کو تیار ہیں۔ جاری ٹی ٹونٹی ورلڈکپ میں اپنی بھرپور فارم کو برقرار رکھنے والے بابر اعظم پھر سے نمبر ون پوزیشن پر پہنچنے والے ہیں۔ بابر اعظم نے جاری ٹی ٹونٹی ورلڈکپ میں اپنی چار اننگز میں تین ففٹیاں اسکور کی ہیں۔
تفصیلات کے مطابق اس وقت انٹرنیشنل کرکٹ کاؤنسل کی ٹی ٹونٹی رینکنگ میں انگلینڈ کے بلے باز ڈیوڈ ملان 831 پوائنٹس کے ساتھ پہلے نمبر پر موجود ہیں جبکہ بابر اعظم 820 پوائنٹس کے ساتھ دوسرے نمبر پر ہیں۔تاہم جاری ورلڈکپ میں ڈیوڈ ملان اب تک کوئ خاص پرفارمنس نہیں دکھا سکے جبکہ اِس کے برعکس بابر اعظم نے اپنی زبردست فارم کو برقرار رکھا ہوا ہے اور یہ اُمید کی جارہی ہے کہ آئندہ ماہ آئ سی سی کی جانب سے جاری کی جانے والی رینکنگ میں بابر اعظم پہلی پوزیشن حاصل کرلیں گے۔ بابر اعظم نے ورلڈ ٹی 20 کے پہلے میچ میں بھارت کے خلاف نصف سنچری اسکور کی اس کے بعد افغانستان اور نمیبیا کے خلاف نصف سنچریاں اسکور کی۔
واضح رہے کہ آئ سی سی کی جانب سے تمام رینکنگ ہر بدھ کواپڈیٹ کی جاتی ہے۔