top of page
  • Writer's picture24newspk

42 سال کے محمد حفیظ نے پی ایس ایل 7 کا مشکل ترین کیچ پکڑ کر سب کو حیران کر دیا، ویڈیو وائرل


ویب ڈیسک (24 نیوز پی کے) پاکستان سپر لیگ سیزن سیون کے مقابلے لاہور میں ہو رہے ہیں ۔کل کے میچ مین لاہور قلندرز نے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے خلاف 8 وکٹوں سے فتح حاصل کی۔


کوئٹہ گلیڈ ی ایٹرز نے پہلے کھیلتے ہوئے 20 اوورز میں 7 کھلاڑیوں کے نقصان پر 147 رنز بنائے۔کوئٹہ کی طرف سے افتخار احمد نے 52 رنز بنائے ان کے علاوہ عمر اکمل 25،حسن خان 17 اور نوراحمد 13 رنز بنا سکے۔لاہور قلندرز کی طرف سے ڈیوڈ ویسے اور شاہین شاہ آفریدی نے دو دو وکٹیں حاصل کی ۔

لاہور قلندرز نے حدف 2 وکٹوں کے نقصان پر پورا کر لیا۔ لاہور قلندرز کی طرف سے کامران غلام 55 اور فخر زمان نے 53 رنز بنائے۔شاہین شاہ آفریدی کو مین آف دی میچ کا ایوارڈ دیا گیا۔کوئٹہ گلیڈی ایٹررز کو میچ کے آغاز سے ہی مشکلات کا شکار رہی اور وقفے وقفے سے وکٹیں گرتی رہیں ۔لاہور قلندرز کے آلراؤنڈر محمد حفیظ نے ڈیوڈ ویسا کی گیند پر شاندار کیچ پکڑ کر سب کو حیران کر دیا اور وہ ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی۔


34 views0 comments
bottom of page