top of page
  • Writer's picture24newspk

اے بی ڈیویلیئرز نے بھی ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ میں پاکستان اور بھارت کا فائنل ہونیکا امکان ظاہر کردیا


24 نیوز پی کے: جنوبی افریقا کے سابق جارحانہ بیٹر اے بی ڈیویلیئرز نے بھی ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ 2022ء میں پاکستان اور بھارت کا فائنل ہونے کا امکان ظاہر کیا ہے۔ 38 سالہ اے بی ڈیویلیئرز نے گزشتہ روز اپنے ٹوئٹر پر ایک پول شیئر کیا جس کے تحت انہوں نے سوشل میڈیا صارفین کی رائے لی کہ آیا پاکستان اور بھارت کے درمیان فائنل ہوگا یا نہیں؟ 70 فیصد سے زائد مداحوں نے پاکستان اور بھارت کا فائنل ہونے کے حق میں ووٹ دیا، جس پر سابق جنوبی افریقی کرکٹر نے ایک اور ٹوئٹ کی۔

سابق پروٹیز کرکٹر نے کہا کہ ‘بے شک پول کا یہ نتیجہ تصوراتی ہے، 70 فیصد سے زیادہ لوگوں کو لگتا ہے پاک بھارت فائنل ہوگا لیکن اس حوالے سے یقیناً نیوزی لینڈ اور انگلینڈ کی ٹیمیں بھی کچھ کہنا چاہیں گی’۔ انہوں نے کہا ‘دونوں ٹیمیں اس وقت مضبوط اور بہترین پوزیشن میں ہیں، ورلڈ کپ کے دونوں سیمی فائنلز شاندار ہونے والے ہیں’۔ ڈیویلیئرز نے مزید لکھا ‘میرا بھی یہ ہی خیال ہے کہ پاکستان اور بھارت کا فائنل ہوگا، یہ مقابلہ منہ میں پانی لانے والا (شاندار) ہوگا ۔

واضح رہے کہ پاکستان نے سیمی فائنل میں شکست دے کر فائنل میں پہنچ گیا ہے۔آج بھارت اور انگلینڈ کے درمیان دوسرا سیمی فائنل کھیلا جائے گا۔دوسرے سیمی فائنل کی فاتح ٹیم بروز اتوار 13 نومبر کو پاکستان کے خلاف فائنل میں ٹکرائے گی۔



Former South African batsman AB de Villiers has also expressed the possibility of Pakistan and India in the T20 World Cup 2022 final. 38-year-old AB de Villiers shared a poll on his Twitter yesterday in which he took the opinion of social media users whether the final between Pakistan and India will take place or not. More than 70 percent of fans voted in favor of Pakistan and India in the final, the former South African cricketer tweeted another.


The former Proteas cricketer said that 'Of course this result of the poll is imaginary, more than 70 percent people think that Pakistan and India will be the final, but surely New Zealand and England teams will also want to say something in this regard'. He said, "Both teams are strong and in the best position at the moment, both semi-finals of the World Cup are going to be great." De Villiers further wrote, "I also think that there will be a final between Pakistan and India. This match will be mouth-watering."


It should be noted that Pakistan has reached the final by defeating in the semi-final. Today, the second semi-final will be played between India and England. The winner of the second semi-final will face Pakistan in the final on Sunday, November 13.




27 views0 comments
bottom of page