• 24Newspk

Giveme5 شکریہ


ترکی کا مشہور ڈرامہ سیریز ارتغل جو سلطنت عثمانیہ پر بنائی گئی ..یہ ڈرامہ سریز ترکی کے ساتھ ساتھ دنیا بھر میں مشہور ہے. پاکستان میں بھی یہ ڈرامہ سیریز بہت مقبول ہے. اس سیریز کا پہلا سیزن اردو ڈبنگ کے ساتھ پاکستانی ٹی وی چینل ہم ستارے پر نشر ہوا جو لوگوں میں بے حد مقبول ہوا. لیکن اس کے بعد کسی ٹی وی چینل پر اس کا اگلا سیزن نشر نہیں ہوا. پھر پاکستان میں ایک تجربہ کار ٹیم Giveme5 نے یہ بیڑا اٹھالیا اور سیریز کو اردو ترجمہ کے ساتھ شروع کرنے کی ٹھان لی. شروع شروع میں تھوڑی مشکلات آئیں کیوں کہ یوٹیوب پر ان کی ویڈیوز بلاک ہونے لگیں جس کی وجہ سے لوگ ڈرامہ دیکھ نہیں پاتے تھے . لوگوں کو ان کا ترجمہ پسند آنے لگا. دیکھتے دیکھتے ان کا کیا گیا ترجمہ بے حد مشہور ہوگیا اور لوگ ان کے ترجمے کے دیوانے ہوگئے اور لوگوں کو اگلی قسط کا انتظار رہنے لگا.

لوگوں نے Giveme5 کے ساتھ محبت کا اظہار کیا۔

حمزہ نے Giveme5کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ آپ لوگ بہترین کام کر رہے ہیں یہ صدقہ جاریہ والا کام کیا ہے


آفتاب جٹ نے Giveme5 کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ شکریہ ٹیم Giveme5 اللہ پاک آپ کو ہمت بخشے۔


ایم ڈی سلطان نے کہا کہ میں ایسے ہی آپ کا فین تھوڑی ہوںGiveme5 کچھ تو بات ہے آپ میں


شفیع شیخ نے شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ ''میں گوا بھارت سے ہوں Giveme5 آپ کا بہت بہت شکریہ جو ہمارے سمجھنے کے لئے آپ نے اردو میں ترجمہ کیا۔


تنویر نے کہا کہ ''پاکستان اور ترکی کو قریب لانے میں آپ کا اہم کردار ہے شکریہ Giveme5.


ان کی ٹیم نے دن رات محنت کی اور کام جاری رکھا اوراتنے اتنی مشہور ہو گئے کہ لوگوں نے ان کو دیکھا دیکھی خود ترجمہ کرنا شروع کر دیا. میں نے خود ان کا ترجمہ دیکھا مجھے واضع فرق نظر آیا.ان کا ترجمہ giveme5 کے کیے گئے ترجمے جیسا نہیں تھا ان کا ترجمہ دیکھ کر واقعی پتہ چلا کہ لوگ giveme5 کے ترجمے کے دیوانے ایسے ہی نہیں ہیں ان کا بہترین ترجمہ ہی ان کی شہرت کی وجہ ہے. Giveme5 کی بہترین ترجمے کی بدولت اس سیریز سے ہم نے بہت کچھ سیکھا. مجھے اس سیریز میں یہ سبق حاصل ہوا کہ جب مسلمان صرف اور صرف اللہ پر بھروسہ کرکے نظام الہی اور انصاف وعدل کیلئے اخلاص کے ساتھ تلوار بلند کرتا ہے تو چاہے پوری دنیا اور انکے وسائل مدمقابل ہو پھر بھی فتح و کامرانی مسلمان کی ہوگی اور باطل کی مقدر میں شکست، ذلالت اور رسوائی کے علاوہ کچھ بھی نہیں۔اب انہوں نے نئے سیزن کرولش کا ترجمہ شروع کیا ہے اور وعدہ کیا ہے کہ ہر ہفتے ایک قسط اپلوڈ کریں گے وہ اپنے وعدے پر پورا اترتے ہوئے ہر ہفتے قسظ اپلوڈ کر رہیں ہیں اور مزے کی بات یہ ہے کہ یہ یوٹیوب پر آسانی سے دیکھ سکتے ہیں۔

میں ترکی ڈراموں کا اور giveme5 ٹیم کا دیوانہ ہوں اور دعاگو ہوں .

شکریہ Giveme5 آپ لوگ بہترین کام کر رہیں ہیں امید ہے کہ اس کام کو جاری رکھیں گے۔۔


تحریرِ: ہدایت اللہ ابڑو

Subscribe to 24Newspk 

Contact us
  • Twitter
  • Facebook
  • Linkedin

© 2020 by 24newspk.com all rights reserved